قومی خبریں

صرف ایک تہائی آبادی کو ہی لگی ہے کورونا ویکسین کی دونوں خوراک، مرکز کا اعتراف

مرکزی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کی صرف 32 فیصد آبادی کو ہی ویکسین کی دونوں خوراک ملی ہے، اور یہ بھی مانا کہ کم از کم 48 اضلاع ایسے ہیں جہاں کی نصف آبادی کو ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں لگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا ویکسین کے 100 کروڑ ڈوز کا جشن گاجے باجے کے ساتھ منانے کے بعد بالآکری مودی حکومت کو ماننا ہی پڑا کہ ملک کی صرف ایک تہائی آبادی کو ہی مکمل طور پر کورونا کی ویکسین لگ پائی ہے۔ یعنی صرف 32 فیصد لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراک لگ چکی ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈاویا نے دہلی میں ریاستوں کے وزرائے صحت کے ساتھ کووڈ ویکسین کے ایشو پر ہوئی میٹنگ کے بعد کہی۔

Published: undefined

منسکھ منڈاویا نے یہ بھی بتایا کہ ملک کے کم از کم 48 اضلاع ایسے ہیں جہاں کی نصف آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں لگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری میں اب زیادہ دھیان انہی اضلاع پر خاص طور سے رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی حکومت میگا ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے والی ہے اور اس مہم کا نام ’ہر گھر دستک‘ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت طبی کارکن گھر گھر جائیں گے اور جو لوگ ویکسین لگانے کے لیے اہل ہیں، انھیں پہلی یا دوسری خوراک دی جائے گی۔ اس میٹنگ کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کا دوسری خوراک نہ لینا فکر کا موضوع ہے۔ میٹنگ میں سامنے آیا کہ کم از کم 10 کروڑ لوگ ایسے ہیں جنھیں دوسری خوراک لگ جانی چاہیے تھی لیکن ابھی تک نہیں لگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت اس سلسلے میں سوشل میڈیا کے علاوہ سماجی اور مذہبی اداروں کی مدد سے لوگوں کو ٹیکہ کاری کے لیے ترغیب دے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined