قومی خبریں

پنجاب: جالندھر میں مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکنے پر ماحول کشیدہ، دو گرفتار

جالندھر کے فتح پور گاؤں کے کچھ نوجوانوں کے ذریعہ مسلمانوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنے پر گاؤں میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جالندھر: جالندھر کے فتح پور گاؤں کے کچھ نوجوانوں کے ذریعہ مسلمانوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنے پر گاؤں میں ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق پاکستان میں واقع گرودوارہ ننکانہ صاحب پر پتھراؤ کی مخالفت میں کچھ سکھ نوجوانوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

مسجد قباء کے امام مظہر عالم نے اتوار کو بتایا کہ فتح پور مسجد کے قاضی محمد قیصر کی غیر موجودگی میں گاؤں کے کچھ لڑکوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

Published: undefined

انہوں بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ڈپٹی کمشنر بلکار سنگھ نے دونوں فریقوں کو سمجھا کر معاملہ ٹھنڈا کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں گاؤں کے ہی دو لڑکوں کو حراست میں لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کشیدگی کی وجہ سے ہفتہ کے روز مسلمان ظہر، عصر اور مغرب کی نماز ادا نہیں کر سکے۔ مسلم طبقہ میں اس واقعہ کو لے کر سخت غم و غصلہ پایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined