
میسا بھارتی
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی لیڈر میسا بھارتی نے این ڈی اے اور بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا بہار بی جے پی لیڈروں کا بحران ہے جو یوگی آدتیہ ناتھ جیسے لیڈروں سے تشہیر کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں اگلی حکومت مہاگٹھ بندھن بنانے جا رہا ہے اور اس کے سربراہ تیجسوی یادو ہوں گے۔
Published: undefined
میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر میسا بھارتی نے کہا کہ بہار میں بدلاؤ طے ہے اور مہاگٹھ بندھن حکومت بنا رہا ہے کیونکہ ریاست کا نوجوان تبدیلی کا موڈ بنا چکا ہے اور اس لئے اگلی حکومت نوجوانوں کی بننے جا رہی ہے، جس کی قیادت تیجسوی یادو کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بہار کی تاریخ میں پہلی بار ایک ملاح کے بیٹے مکیش سہنی کو نائب وزیر اعلیٰ بننے کا موقع ملے گا۔
Published: undefined
بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل انتخابی ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ جب میڈیا نے اس بارے میں میسا بھارتی سے سوال کیا تو انہوں نے پوچھا کہ کیا بہار میں بی جے پی کو لیڈروں کے بحران کا سامنا ہے، جو وہ دوسری ریاستوں سے لوگوں اور وزرائے اعلیٰ کو بلانے پر مجبور ہے؟ میسا بھارتی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہار کو بلڈوزر نہیں چاہئے، یوگی آدتیہ ناتھ کا بہار میں کوئی کردار نہیں ہے۔ انہیں اتر پردیش جا کر اپنا بلڈوزر چلانا چاہیے، بلڈوزر چلانے والے لیڈروں کو بہار میں داخل نہیں ہونے دیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
بہار اسمبلی انتخابات کے لیے این ڈی اے کے منشور کے بارے میں آر جے ڈی لیڈر میسا بھارتی نے کہا کہ 20 سال بعد انہیں یاد آیا ہے کہ بہار میں کے جی سے پی جی تک کی تعلیم مفت ہونی چاہیے۔ اتنے بچوں کا مستقبل برباد کرنے کے بعد ، بہار کے عوام اس بار بی جے پی اور این ڈی اے لیڈروں کو معاف کرنے والے ہیں۔
Published: undefined
میسا بھارتی نے کہا کہ بہار کے لوگ اب این ڈی اے کے جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آنے والے ہیں۔ اس بار تیجسوی یادو کی قیادت میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بننے والی ہے۔ وہ 20 سال میں ترقی نہیں کرپائے اور اب بہار کے لوگ انہیں مزید پانچ سال نہیں دینے والے ہیں۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ تیجسوی کی قیادت والی حکومت بہار کو آگے لے جانے کے لیے کام کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined