قومی خبریں

وزارتی عہدوں پر بی جے پی سے جلد بات ہوگی، افواہوں پر کان نہ دھریں، شیو سینا کے باغی ایکناتھ شندے کا ٹوئٹ

شیوسینا کے باغی لیڈر ایک ناتھ شندے نے کہا کہ ابھی حکومت کی تشکیل کے پیش نظر کون سے اور کتنے وزارتی عہدے ہوں گے، اس سلسلے میں بی جے پی سے بات نہیں ہوئی ہے۔

شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے / یو این آئی
شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے / یو این آئی 

نئی دہلی: مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے درمیان ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور نئی حکومت تشکیل دینے کے حوالہ سے بی جے پی اور شندے دھڑے نے حرکت میں آنا شروع کر دیا ہے۔ دریں اثنا، شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ابھی حکومت سازی کے پیش نظر کون سے اور کتنے وزارتی عہدے ہوں گے اس سلسلے میں بی جے پی سے تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے، تاہم اس پر جد بات کی جائے گی۔

Published: undefined

ایکناتھ شندے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس وقت تک برائے مہربانی وزرا کی فہرست اور اس کے بارے میں افواہوں پر یقین نہ کریں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ شام ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی کا اعلان کر دیا، جس کے فوراً بعد بی جے پی میں جشن کی شروعات ہو گئی۔ ممبئی کے تاج ہوٹل میں بی جے پی لیڈران مٹھائی تقسیم کرتے اور نعرے لگاتے نظر آئے۔ بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس بھی مٹھائی کھاتے ہوئے نظر آئے۔

Published: undefined

بی جے پی کی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ چندرکانت پاٹل نے بدھ کی شب کہا کہ پارٹی کے لیڈر دیویندر فڈنویس اور شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے اب مستقبل کی حکمت عملی تیار کریں گے۔ ریاست کی بی جے پی یونٹ نے اپنے تمام قانون سازوں کو ممبئی میں جمع ہونے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined