ادے پور قتل: وزیر اعلیٰ گہلوت نے عوام سے کی امن برقرار رکھنے کی اپیل

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے، جبکہ کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے ادے پور قتل کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

جے پور: ادے پور قتل کے واقعہ پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’میں ریاست کے باشندگان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مجرم کسی بھی مذہب یا طبقہ سے تعلق رکھتا ہو، اسے بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

اشوک گہلوت نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ادے پور کا واقعہ کوئی معمولی واردات نہیں ہے۔ جب تک بین الاقوامی یا قومی سطح پر ملزمان کے کچھ تعلقات نہ ہوں ایسا نہیں ہو سکتا۔ اس کی تحقیقات اس امر کو ذہن میں رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے، کہ جن لوگوں نے قتل کیا ہے کیا وہ کسی سازش کا حصہ تھے۔


ادھر، کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ میں اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دوں گا۔ راجستھان حکومت نے بھی کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو دہشت گردانہ حملہ کے زاویہ سے ہی دیکھنا پڑے گا۔ ادے پور واقعہ پر سچن پائلٹ نے مزید کہا کہ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کی جانب سے انہیں ایسی سزا ملے جو ملک، دنیا میں مثال بن جائے۔ ہم متاثرہ کنبہ کے لوگوں کی تمام مدد مہیا کرائیں گے۔ واقعہ میں جو بھی ذمہ دار، یا کتنا بڑا کوئی شخص یا افسر ہو اس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔