قومی خبریں

یوگی کے وزیر نے سرکاری رہائش میں موجود لوہیا کے مجسمہ پر ڈال دیا پردہ!

سماجوادی پارٹی ترجمان نے کہا کہ آپ ایسی حکومت سے اور کیا امید کر سکتے ہیں جس میں آئین، ہمارے لیڈروں اور نظریہ سازوں کا کوئی احترام نہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش میں بی جے پی کی یوگی حکومت کے وزیر سنجے نشاد لکھنؤ کے وکرمادتیہ مارگ پر واقع اپنی سرکاری رہائش میں نصب ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے مجسمہ کو پردہ سے چھپا دیا ہے۔ اس معاملے پر اب تنازعہ شروع ہو گیا ہے اور سماجوادی پارٹی لیڈران سنجے نشاد کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی نے رام منوہر لوہیا کے مجسمہ کو چھپائے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے سماجوادی مفکر کی بے عزتی قرار دیا ہے۔

Published: undefined

یہ گھر پہلے لوہیا ٹرسٹ کو الاٹ کیا گیا تھا۔ سماجوادی پارٹی نے وہاں باغیچے میں ڈاکٹر لوہیا کا آدم قد مجسمہ نصب کیا تھا۔ سنجے نشاد کو حال ہی میں وزیر کی شکل میں یہ گھر الاٹ کیا گیا تھا۔ انھوں نے مجسمہ ایک پلائی وُڈ باکس سے چھپا دیا ہے جسے لال اور ہرے رنگ کے رنگوں میں رنگا گیا ہے۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی نے لوہیا کے مجسمہ کو چھپانے کی سخت مخالفت کی ہے۔ وہ اسے اپنے نظریہ ساز کی بے عزتی کی شکل میں دیکھ رہی ہے۔ پارٹی ترجمان انوراگ بھدوریا نے کہا کہ آپ ایسی حکومت سے اور کیا امید کر سکتے ہیں جس میں آئین، ہمارے لیڈروں اور نظریہ سازوں کا کوئی احترام نہیں ہے۔ انوراگ بھدوریا نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی نے کئی مواقع پر ڈاکٹر لوہیا کی تعریف کی اور ان کے نظریہ کا حوالہ دیا، لیکن یہ وزیر لوہیا کی بے عزتی کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined