قومی خبریں

کشمیر: میاں عبد القیوم کی رہائی جمعرات کو ممکن

تشار مہتا کی دلیلوں کی بنیاد پر عدالت نے ان کی رہائی کی اجازت دے دی۔ حالانکہ میاں عبد القیوم سے کہا گیا کہ وہ سات اگست تک دہلی میں رہیں گے، کشمیر نہیں جائیں گے اور کوئی بیان بھی جاری نہیں کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: جموں و کشمیر انتظامیہ نے سپریم کورٹ کو بدھ کے روز آگاہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر میاں عبد القیوم کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔ اس درمیان عرضی گزار کو کل ہی رہا کرنے کی ان کے وکیل کی درخواست پر ریاستی انتظامیہ نے ہاں کر لی ہے۔

Published: undefined

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے پیش سالسٹر جنرل تُشار مہتا نے جسٹس سنسجے کشن کول کی صدارت والی بنچ کو بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست کی انتظامیہ نے میاں عبد القیوم کو فوراً رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ تشار مہتا کی دلیلوں کی بنیاد پر عدالت نے ان کی رہائی کی اجازت دے دی۔ حالانکہ انہوں نے کہا ک میاں عبد القیوم سات اگست تک دہلی میں رہیں گے، کشمیر نہیں جائیں گے اور کوئی بیان بھی جاری نہیں کریں گے۔

Published: undefined

میاں عبد القیوم کی جانب سے پیش سینیئر ایڈووکیٹ دشینت دوے نے گزارش کی ہے کہ اگر ہو سکے تو ان کے مؤکل کو کل ہی رہا کر دیا جائے تاکہ دہلی میں منتظر اہل خانہ ان کا خیر مقدم کر سکیں۔ غور طلب ہے کہ عدالت نے گزشتہ پیر کو تشار مہتا کو ریاستی انتظامیہ سے یہ ہدایت لے کر آنے کو کہا تھا کہ کیا میاں عبد القیوم کو چھ اگست سے قبل رہا کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

مرکزی حکومت نے گزشتہ پیر کو سپریم کورٹ کو مطلع کیا تھا کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر کو چھ اگست کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد عدالت نے تشار مہتا سے ہدایت لے کر آنے کو کہا تھا۔ گزشتہ برس پانچ اگست کو جموں و کشمیر سے متعلق آئین کی دفعہ 370 کی زیادہ تر توضیعات اور آرٹیکل 35 اے کو رد کیے جانے کے بعد سات اگست کو میاں عبد القیوم کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اس وقت سے وہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ آئندہ چھ اگست کو ان کی قید بے گناہی کو ایک برس ہو جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined