
ویڈیو گریب
امریکہ کے نیو یارک سٹی سے ایک بڑے حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں میکسیکو کا ایک بحریہ کا جہاز اچانک پُل سے جا ٹکرایا۔ اس حادثے میں 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے وقت جہاز میں 277 لوگ سوار تھے۔
Published: undefined
یہ حادثہ ہفتہ کی رات کو نیو یارک کے بُرکلن پُل کے پاس پیش آیا۔ پُل کے نیچے سے میکسیکن بحریہ کا ایک جہاز گزر رہا تھا، تبھی جہاز کا اوپری حصہ پُل سے ٹکرا گیا۔ جہاز کے پل سے ٹکرانے کے بعد لوگوں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
Published: undefined
نیو یارک کے فائر ڈپارٹمنٹ کے پریس ڈیسک نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد افسران موقع پر پہنچ گئے اور راحت و بچاؤ کام کو تیزی سے انجام دیا۔ نیو یارک شہر کے میئر نے بتایا کہ میکسیکسن نیوی کا جہاز نیو یارک واقع بُرکلن پُل سے ٹکرایا جس میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
اس حادثے کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میکسیکن بحریہ کا جہاز نیو یارک کے پورٹ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، تبھی جہاز کا اوپری حصہ پُل سے ٹکرا جاتا ہے۔ ٹکر کے بعد جہاز کچھ دیر کے لیے بے قابو نظر آتا ہے، جس سے پورٹ پر کھڑے لوگوں میں بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ موقع پر موجود کئی لوگوں نے اس واقعہ کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined