قومی خبریں

کانپور میں میٹرو ریل سے ٹریفک جام سے نجات ملے گی: وزیر اعلیٰ یوگی

یوگی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کانپور میٹرو ریل سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کانپور سمیت پوری ریاست کو جدید ترین شہری سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @narendramodi
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @narendramodi 

کانپور: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کانپور میں میٹرو ریل سروس شروع ہونے سے شہر کے لوگوں کو ٹریفک جام کی پریشانی سے نجات ملنے کا یقین ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اس سروس کے شروع ہونے سے کانپورمیں نہ صرف کنیکٹویٹی میں اضافہ ہوگا بلکہ تجارتی سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی۔

Published: undefined

یوگی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کانپور میٹرو ریل سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کانپور سمیت پوری ریاست کو جدید ترین شہری سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یوگی نے اپنے خطاب میں سابقہ ​​حکومتوں پر اپنے چہیتوں اور قریبیوں کی ترقی کے نام پر سرکاری خزانے کو لوٹنے کا الزام بھی لگایا۔

Published: undefined

یوگی نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے لوگ ترقی کی بات تو دور، ترقی کے پیسے کو لوٹ کر کھا جاتے تھے؟ انہوں نے کہا، ’’ آپ نے پچھلے دو تین دنوں میں دیکھا ہوگا کہ دیواریں کھود کر نکلنے والی نوٹوں کی گڈیاں اس بات کے ثبوت ہیں کہ پہلے ترقی کا پیسہ کن لوگوں کے پاس پہنچتا تھا۔ وزیراعلیٰ کا واضح اشارہ قنوج کے عطر کاروباری کے کانپور واقع ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے مارے گئے چھاپوں میں بھاری مقدار میں بے حساب دولت کی برآمدگی کی طرف تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے 11,000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کے پہلے سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے بینا پنکی ملٹی پروڈکٹ پائپ لائن پروجیکٹ کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined