قومی خبریں

محبوبہ مفتی کو باغیانہ بیان بازی پر گرفتار کیا جانا چاہیے: وی ایچ پی

محبوبہ مفتی نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران مبینہ طور پر کہا تھا کہ وادی میں نوجوان جیل جانے کی بجائے بندوق اٹھانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی
محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی 

جموں: وشو ہندو پریشد جموں و کشمیر یونٹ کے صدر لیلا کرن شرما نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو ایک حالیہ بیان پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ محبوبہ مفتی کو باغیانہ بیانات دینے کے پاداش میں گرفتار کیا جانا چاہیے۔ بتادیں کہ محبوبہ مفتی نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران مبینہ طور پر کہا تھا کہ وادی میں نوجوان جیل جانے کی بجائے بندوق اٹھانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Published: undefined

لیلا کرن شرما نے محبوبہ مفتی کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہم محبوبہ مفتی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، یہ ایک باغیانہ بیان ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے اور انہیں جیل بھیج دیا جانا چاہیے'۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے اس سے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ کشمیر میں جھنڈا اٹھانے والا کوئی نہیں رہے گا لیکن آج وہاں جھنڈا بھی اٹھایا جاتا ہے اور اس کے لئے قربانیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

لیلا کرن شرما نے کہا کہ محبوبہ مفتی اب جموں میں آکر ایسے بیانات دے رہی ہیں جن سے جموں منتشر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی صدر کشمیر میں غیر متعلق ہوگئی ہیں اور جموں وکشمیر کے لوگ پکے نیشنلسٹ ہیں اور وہ قومی دھارے میں رہنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined