قومی خبریں

میرٹھ: انتخابی رنجش میں اختر کا قتل، علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی

کئی گھنٹے لہو لہان پڑا رہنے کے بعد جب اختر کو اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، یہ خبر ملتے ہی اقلیتی طبقہ کے لوگ مشتعل ہوگئے اور لاش کو تھانے کے باہر رکھ کر ہنگامہ شروع کر دیا۔

قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ دیہات کے مورنا گاؤں میں انتخابی رنجش میں قتل کے بعد گاؤں میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پردھانی انتخاب میں شکست خوردہ اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ احتیاط کے طور پر گاؤں میں پولیس کے اعلی افسران ڈیراہ ڈالے ہوئے ہیں۔ اور وہاں بھاری مقدار میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔

Published: undefined

پولیس نے آج یہاں بتایا کہ بھاون پور تھانہ علاقے کے مورنا گاؤں میں پردھانی کے انتخاب میں انکت اور پردیپ نے الیکشن لڑا تھا، جس میں گاؤں کے ہی اقلیتی فرقے کے ایک شخص پر ووٹ نہ ڈالنے کا الزام تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دیر رات پردیپ، اس کے بھائی راجو اور سندیپ نے نشے کی حالت میں اختر کو گھیر لیا اور پھاوڑے سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

Published: undefined

کئی گھنٹے لہولہان حالت میں پڑا رہنے کے بعد جب اسے اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے ایک فرقہ کے لوگ مشتعل ہوگئے اور لاش کو تھانے کے باہر رکھ کر ہنگامہ کیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پربھاکر چودھری نے بتایا کہ متوفی کے اہل خانہ کی تحریر پر پردیب اور اس کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کے ملزم پردیپ اور راجو کو گرفتار کر کے ان کے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پردھانی کے الیکشن کی رنجش کے سلسلے میں قتل ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined