صنعت و حرفت

مشرقی دباؤ کے باوجود روسی تیل خریدنے سے ہندوستان کو 8 ارب ڈالر کا فائدہ

مغربی دباؤ کے باوجود روس سے سستے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی ہندوستان کی حکمت عملی کے نتیجے میں مالی سال 2022-23 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 7.9 بلین ڈالر کی بچت ہوئی

<div class="paragraphs"><p>تیل کے ٹینکروں سے لدی مال بردار گاڑی / Getty Images</p></div>

تیل کے ٹینکروں سے لدی مال بردار گاڑی / Getty Images

 
BIJU BORO

نئی دہلی: مغربی دباؤ کے باوجود روس سے سستے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی ہندوستان کی حکمت عملی کے نتیجے میں مالی سال 2022-23 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران ملک کے تیل کے درآمدی بل میں تقریباً 7.9 بلین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔ اس سے ملک کو اپنے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ حکومت ہند ماسکو کے خلاف مغربی پابندیوں کے باوجود روس کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ تجارتی ٹریکنگ ایجنسیوں کیپلر اور ایل ایس ای جی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان نے اس سال اپریل کے دوران ایک ماہ پہلے کے مقابلے زیادہ روسی تیل درآمد کیا، تاہم یہ مقدار عراق اور سعودی عرب سے کم ہے۔

Published: undefined

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل کے دوران درآمدات میں 13-17 فیصد کا اضافہ ہوا، اپریل میں روس ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا، اس کے بعد عراق اور سعودی عرب تھے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ عراق سے اس کی تیل کی درآمدات میں 20-23 فیصد کمی آئی ہے۔ چونکہ ہندوستان دنیا میں خام تیل کا تیسرا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، اس لیے روسی تیل کی ان بڑی خریداریوں نے عالمی منڈی میں قیمتوں کو زیادہ مناسب سطح پر رکھنے میں مدد کی ہے، جس سے دیگر ممالک کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔

Published: undefined

وزارت تجارت اور صنعت کے مرتب کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حجم کے لحاظ سے روس سے درآمد شدہ خام پٹرولیم کا حصہ مالی سال 2022 میں 2 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2024 کے 11 مہینوں میں 36 فیصد ہو گیا، جبکہ مغربی ایشیائی ممالک (سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات اور کویت) میں 34 فیصد سے 23 فیصد تک کمی آئی۔

روسی تیل پر رعایت کے نتیجے میں تیل کے درآمدی بل میں بڑی بچت ہوئی۔ آئی سی آر اے کی ایک رپورٹ کے مطابق، روس سے درآمدات کی تخمینہ یونٹ قیمت مالی سال 2023 اور مالی سال 2024 کے 11 مہینوں میں مغربی ایشیا سے متعلقہ سطحوں سے بالترتیب 16.4 فیصد اور 15.6 فیصد کم تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined