قومی خبریں

میڈیکل طالبہ کی دل کا دورہ پڑنے سے کینڈا میں موت

ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ پوجیتا نامی میڈیکل طالبہ اعلی تعلیم کے لیے کینیڈا گئی تھی۔ اس کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں ملکاپور (اے) لایا گیا۔

دل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دل، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے سے تلنگانہ کی میڈیکل طالبہ کی کینڈا میں موت ہوگئی۔ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ پوجیتا نامی میڈیکل طالبہ اعلی تعلیم کے لیے کینیڈا گئی تھی۔ اس کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں ملکاپور (اے) لایا گیا۔ اس کے گاؤں میں غم کا ماحول دیکھا گیا۔

Published: undefined

مقامی افراد اور اس کے رشتہ داروں نے بتایا کہ گاؤں کے نائب سر پنچ وینکٹ ریڈی کے دو بیٹے ارون ریڈی، بھرت ریڈی اور ایک بیٹی پوجیتا ریڈی ہیں۔ بڑا بیٹا کینیڈا میں ہے۔ پوجیتا ریڈی نے کھمم کے ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج میں بی ڈی ایس مکمل کیا۔ 26 جنوری کو وہ اعلی تعلیم کے لئے کینڈا گئی تھی، جہاں اس نے ایک ہفتہ بھائی ارون ریڈی کے مکان میں قیام کیا۔

Published: undefined

بعد ازاں اپنی سہیلیوں کے ساتھ ہاسٹل میں رہنے لگی، جہاں اس کو دل کا دورہ پڑا۔ وہ ہاسٹل میں گر گئی۔ اس کی سہیلیوں نے اس کو اسپتال منتقل کیا، جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کی اطلاع پر اس کا بھائی بھی وہاں پہنچ گیا جس کی کوششوں سے پوجیتا کی لاش آبائی مقام منتقل کی گئی، جہاں اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined