قومی خبریں

’ اپنے گریباں میں جھانکنے کا مشورہ ‘، وزارت خارجہ نے پاکستان کی سرزنش کی

ہندوستان نے ایک بار پھر اقلیتوں کے حوالے سے پاکستان کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کی اقلیتوں پر ہولناک ظلم و ستم ایک حقیقت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کل یعنی 29 دسمبر کو ہندوستان نے پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے ہندوستان میں اقلیتوں پر مبینہ حملوں کے حوالے سے دیے گئے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف مظالم کے پاکستان کے اپنے ریکارڈ کی نشاندہی کرائی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پاکستان کو اپنے گریباں میں جھانکنے کا مشورہ دیا۔

Published: undefined

وزارت خارجہ  کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ نئی دہلی نے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے بیانات کا نوٹس لیا ہے اور انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ جیسوال نے کہا، "ہم ایسے ملک کے ان تبصروں کو مسترد کرتے ہیں جس کا اس معاملے میں غیر معمولی ریکارڈ خود بولتا ہے۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا، "پاکستان میں مختلف مذاہب کی اقلیتوں کو ہولناک اور منظم طریقے سے ہراساں کیا جانا ایک معلوم حقیقت ہے۔‘‘

Published: undefined

پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرسمس سے قبل ہندوستان میں توڑ پھوڑ اور تشدد کے واقعات مذہبی اقلیتوں میں خوف اور عدم تحفظ کو بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان نے الزام لگایا کہ "ہندوستان میں اقلیتوں پر ظلم و ستم گہری تشویش کا باعث ہے۔‘‘

Published: undefined

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ وہ پاکستان ہے جہاں اقلیتوں کو خود کوئی حقوق حاصل نہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کی بازگشت عالمی سطح پر واضح طور پر سنی جا سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 1000 ہندو اور عیسائی لڑکیوں کو اغوا کر کے زبردستی اسلام قبول کر کے ان کی شادیاں کر دی جاتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined