مایاوتی اور آکاش آنند / آئی اے این ایس
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے اپنے بھتیجے آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مایاوتی نے آنند کمار کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنایا ہے اور راجیہ سبھا رکن رام جی گوتم کی ذمہ داری میں اضافہ کیا ہے اور وہ بھی اب نیشنل کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ واضح ہو کہ مایاوتی نے گزشتہ دنوں آکاش آنند کے سسر اشوک سدھارتھ کو ہٹا دیا تھا۔ بی ایس پی سپریمو نے ایک میٹنگ کے دوران اپنی جانشینی پر واضح طور پر کہا کہ ’’میری آخری سانس تک کوئی جانشین نہیں ہوگا۔‘‘
Published: undefined
علاوہ ازیں مایاوتی نے کہا کہ اب ان کے بھائی آنند کے بچوں کی شادی سیاست سے وابستہ خاندان میں نہیں ہوگی۔ اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ آنند کمار کے بارے میں یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ موجودہ بدلے ہوئے حالات میں پارٹی اور تحریک کے مفاد میں اب انہوں نے اپنے بچوں کا رشتہ بھی غیر سیاسی خاندان کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ اشوک سدھارتھ کی طرح اب مستقبل میں کبھی بھی پارٹی کا نقصان نہ ہو سکے۔ علاوہ ازیں بی ایس پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’اتنا ہی نہیں بلکہ اب میں نے خود بھی یہ فیصلہ لیا ہے کہ میرے جیتے جی اور میری آخری سانس تک بھی اب پارٹی میں میرا کوئی بھی جانشین نہیں ہوگا۔ جس فیصلے کا پارٹی کے لوگوں نے دل سے استقبال کیا۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بی ایس پی سپریمو نے اپنی اس بات کو آج پھر سے دوہرایا ہے کہ میرے لیے پارٹی اور تحریک پہلے ہے۔ بھائی-بہن اور ان کے بچے اور دوسرے رشتہ دار وغیرہ سب بعد میں آتے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے پارٹی والوں کو یقین دلایا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں اپنی آخری سانس تک پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ پارٹی کو آگے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کروں گی۔ وہیں بی ایس پی نے مایاوتی کے حوالے سے یہ بھی بیان جاری کیا ہے کہ آکاش آنند کے سسر اشوک سدھارتھ، بی ایس پی سپریمو کے نام کا غلط استعمال کرتے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined