قومی خبریں

بی جے پی حکمراں ریاستوں میں سَرکاری مشینری کا غلط استعمال عروج پر: مایاوتی

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پی ایم مودی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یو پی سمیت ملک کی جن ریاستوں میں بھی بی جے پی کی حکومتیں ہیں وہاں انتخاب میں سرکاری مشینری کا غلط استعمال عروج پر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بی ایس پی صدر مایاوتی نے پی ایم مودی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے آج یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یو پی سمیت ملک کی جن ریاستوں میں بھی بی جے پی کی حکومتیں ہیں، وہاں انتخاب میں سرکاری مشینری کا غلط استعمال عروج پر ہے۔ خاص کر ووٹ والے دن تو سبھی حدیں لانگھ دی جاتی ہیں۔ یو پی، مہاراشٹر، تریپورہ وغیرہ اس کی خاص مثالیں ہیں۔ پھر بھی انتخابی کمیشن اس کا نوٹس کیوں نہیں لے رہا ہے؟

Published: 01 May 2019, 5:10 PM IST

انھوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’پی ایم مودی کو معلوم ہے کہ ہر حکومت کی سازشوں کے باوجود ان کی تاناشاہ حکومت جا رہی ہے۔ اسی لیے وہ غیر بی جے پی ریاستوں میں غیر اخلاقیات، تشدد وغیرہ کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے سرکردہ لیڈروں کو بھی سی بی آئی، ای ڈی، آئی ٹی وغیرہ سرکاری مشینری کے ذریعہ خوفزدہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔‘‘

Published: 01 May 2019, 5:10 PM IST

مایاوتی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’’اور ابھی حال ہی میں ان کا عوام مخالف غرور اتنا سر چڑھ کر بولا کہ انھوں نے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے 40 اراکین اسمبلی توڑ کر ممتا بنرجی حکومت گرانے کی کھلے عام دھمکی بھی دے ڈالی جو سیاسی سازش کا عروج ہے۔ اس کے لیے بنگال اور ملک کی عوام انھیں کبھی معاف کرنے والی نہیں ہے۔‘‘

Published: 01 May 2019, 5:10 PM IST

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایم مودی نے مغربی بنگال میں ریلی کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ٹی ایم سی کے 40 اراکین اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں اور انتخاب کے بعد وہ اپنی پارٹی چھوڑ دیں گے۔

Published: 01 May 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 May 2019, 5:10 PM IST