قومی خبریں

جمعیت اہل حدیث ممبئی کے نائب صدر مولانا مقیم فیضی کا انتقال ایک عظیم دینی وعلمی خسارہ

مولانا عاطف سنابلی نے کہا کہ مولانا مقیم فیضی صاحب کا انتقال ملک وملت اور جماعت وجمعیت کے لئے ایک عظیم سانحہ اور حادثہ سے کم نہیں ہے، آپ کے جانے سے تنظیم وجماعت میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے

مولانا محمد مقیم فیضی
مولانا محمد مقیم فیضی 

ممبئی: معروف عالم دین، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے سابق نائب ناظم، ممبئی صوبائی جمعیۃ اہل حدیث کے نائب صدر مولانا محمد مقیم فیضی کا گزشتہ رات انتقال ہوگیا، ٹھیک بارہ بجے دن میں ممبئی سے متصل شہر ممبرا میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ صوبائی صدر مولانا عبدالسلام سلفی کی امامت میں اداکی گئی اور کوسہ ممبرا کے نئے قبرستان میں جماعت وجمعیت اہل حدیث کی سرکردہ شخصیات، اہل علم اور اعیان شہر نے انہیں سپرد خاک کیا، ان کے پسماندگان میں کئی بچے اور بچیاں ہیں، مولانا ممبرا میں مقیم تھے، آپ کا آبائی وطن یوپی کا مشہور ضلع پرتاپ گڈھ ہے۔

Published: undefined

مولانا محمد مقیم فیضی کے سانحہ وفات اور انتقال پر ملال پر رنج وافسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جامع مسجد اہل حدیث کے امام وخطیب اور ممبئی یونٹ رابطہ ابنائے قدیم سنابل نئی دہلی کے صدر مولانا عاطف سنابلی نے کہا کہ مولانا مقیم فیضی صاحب کا انتقال ملک وملت اور جماعت وجمعیت کے لئے ایک عظیم سانحہ اور حادثہ سے کم نہیں ہے، آپ کے جانے سے تنظیم وجماعت میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے، آپ کی شخصیت علمی وتنظیمی دنیا کی ایک ممتاز ومعروف شخصیت تھی، آپ کے اندر دینی حمیت اور مسلکی ومنہجی غیرت بدرجہ اتم موجود تھی، آپ ایک دردمند وفکرمند اور سنتوں کے پابندوشیدائی تھے آپ ایک صاحب طرز خطیب اور اچھے قلمکار تھے۔

Published: undefined

مولانا سنابلی نے مزید کہا کہ مولانا مقیم تقریروں میں امت کا درد اور سوز اور تڑپ ہوتی تھی ان کی زندگی کا بیشتر حصہ دین اسلام کی خدمت اور منہج ومسلک کی ترویج واشاعت اور استحکام میں گزاری، آپ ایک بہترین منتظم اور مہتمم بھی تھے، آپ کے اندر تںظیمی صلاحیت کوٹ کوٹ کر بھری تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined