قومی خبریں

بہار میں موبائل ایپ کے ذریعے کروڑوں کی ٹھگی کا انکشاف، مرکزی ملزم ہریانہ سے گرفتار

مشرقی چمپارن میں موبائل ایپ کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد کی ٹھگی کے معاملے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو فریدآباد سے گرفتار کر لیا۔ ملزم خود کو ایپ کا سی ای او بتا کر لوگوں کو زیادہ منافع کا لالچ دیتا تھا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

موتیہاری: بہار کے ضلع مشرقی چمپارن میں موبائل ایپ کے ذریعے ایک کروڑ روپے سے زائد کی ٹھگی کے معاملے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو ہریانہ کے فریدآباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سنگم کمار فرضی ’اگنی ایپ‘ کے ذریعے لوگوں سے رقم اینٹھنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ سنگم کمار فریدآباد کے پالی گاؤں کا رہنے والا ہے اور خود کو اگنی ایپ کا سی ای او ظاہر کرتا تھا۔ اس معاملے کی جانچ اس وقت شروع ہوئی جب رکسول علاقے کے رہنے والے ابھیشیک شرما نے گزشتہ برس سائبر تھانے میں شکایت درج کرائی۔ شکایت میں کہا گیا تھا کہ اگنی ایپ کے ذریعے نوجوانوں کو موبائل ری چارج، بجلی بل ادائیگی اور اشتہارات پر غیر معمولی منافع دینے کا لالچ دیا جاتا تھا۔

Published: undefined

مزید یہ کہ زیادہ سرمایہ کاری کرنے پر کار سمیت قیمتی تحائف دینے کا بھی جھانسہ دیا جاتا تھا۔ گینگ کے ارکان مختلف مقامات پر سیمینار منعقد کر کے نوجوانوں کو سرمایہ لگانے کے لیے آمادہ کرتے تھے۔ ابتدائی مرحلے میں ایپ کے والٹ میں جمع رقم پر کچھ منافع دکھایا جاتا تاکہ لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جا سکے، لیکن جب بڑی تعداد میں افراد نے زیادہ رقم جمع کرا دی تو اچانک ایپ بند کر دی گئی اور ملزمان فرار ہو گئے۔

Published: undefined

موتیہاری سائبر کے پولیس نائب سپرنٹنڈنٹ ابنَو پراسر نے بدھ کو بتایا کہ درجنوں متاثرین سے کروڑوں روپے کی ٹھگی کیے جانے کا اندیشہ ہے۔ تحقیق کے دوران اطلاع ملی کہ اس سائبر ٹھگی کا مرکزی ملزم ہریانہ میں روپوش ہے۔ اس کے بعد ان کی قیادت میں ایک خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فریدآباد میں کارروائی کرتے ہوئے سنگم کمار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نائب سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے اور گینگ کے دیگر ارکان، بینک کھاتوں اور ڈیجیٹل لین دین کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ نیٹ ورک کن دیگر ریاستوں تک پھیلا ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined