ریکارڈ ساز فتح کے ساتھ پاکستان سپر 8 میں داخل

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے199 رن کا اسکور کھڑا کیا، پاکستانی اننگز کی خاص بات صاحبزادہ فرحان کی ناقابل شکست سنچری رہی، انہوں نے 58 گیندوں پر100رنز بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے گروپ 'اے' کے اپنے آخری میچ میں نمیبیا کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نمیبیا کی ٹیم 200 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 17.3 اوور میں محض 97 رنز پر سمٹ گئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی نمیبیا کا ورلڈ کپ کا سفر گروپ مرحلے میں بغیر کوئی میچ جیتے  ختم ہو گیا ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے199 رن کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا، پاکستانی اننگز کی خاص بات صاحبزادہ فرحان کی ناقابل شکست سنچری رہی، انہوں نے 58 گیندوں پر100رنز بنائے، ان کی اننگز 4 چھکوں اور 11 چوکوں سے مزین تھی۔آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں صائم ایوب 14، سلمان علی آغا 38 اور خواجہ نافع 5 رنز شامل تھے جبکہ شاداب خان نے 22 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے پر صاحبزادہ فرحان کو 'پلیئر آف دی میچ' کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ان کی بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں پہلی سنچری ہے، لیکن 2025 سے اب تک مجموعی طور پر ٹی 20 فارمیٹ میں یہ ان کی پانچویں سنچری ہے، جو اس عرصے میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کی سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔


جس کے بعد پاکستانی اسپنرز نے نمیبیا کے بلے بازوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ نمیبیا کی جانب سے لارین اسٹین کیمپ (23) اور الیگزینڈر (20) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دہائی کا ہندسہ پار نہ کر سکا۔ عثمان نے 12ویں اوور میں گیند سنبھالی اور نمیبیا کے مڈل اور لوئر آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔
عثمان طارق نے مائی برگ کو وکٹ کیپر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ کروا کر نمیبیا کی اننگز کا خاتمہ کیا۔عثمان طارق نے محض 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے ٹی-20 انٹرنیشنل کیریئر کی بہترین بالنگ ہے۔ شاداب خان نے 3، محمد نواز اور سلمان مرزا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔