قومی خبریں

بازار میں کہرام، روپیہ پہلی بار امریکی ڈالر کے مقابلے 93.80 سے تجاوز، مارکیٹ کھلتے ہی سینسیکس 1,556 پوائنٹس گرا

پیر کو اسٹاک مارکیٹ لال نشان پر کھلا۔ جمعہ کو 30 حصص والا بی ایس ای سینسیکس 325.72 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 74،532.96 پر بند ہوا، جبکہ این ایس ای نفٹی 112.35 پوائنٹس بڑھ کر 23،114.50 پر بند ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>

تصویر اے آئی

 

ہندوستانی اسٹاک مارکیٹس پیر کو زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 1,555.62 پوائنٹس گر کر 72,977.34 پر آگیا۔ نفٹی 479.95 پوائنٹس گر کر22,634.55 پر پہنچ گیا۔ وہیں شروعاتی کاروبار میں روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 33 پیسے گر کر 93.86 کی اب تک کی کم ترین سطح پر آگیا۔

Published: undefined

بینکنگ اور مارکیٹ کے ماہر اجے بگا کے مطابق صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں میں واضح طور پر خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ اجے بگا نے کہا کہ ہفتہے کی شروعات انتہائی غیر مستحکم ماحول میں ہوئی ہے اور سرمایہ کار خطرے والے اثاثوں سے رقم نکال کر ڈالر کی شکل میں محفوظ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس منی مارکیٹ فنڈز کا اے یوایم8  ٹریلین ڈالر کے پار پہنچ چکا ہے جس اس سیفٹی فلائٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

Published: undefined

بگا کے مطابق مارکیٹ میں کھلبلی کی سب سے بڑی وجہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کو دیا گیا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو پوری طرح کھولا جائے جو فی الحال جنگ سے پہلے کی صلاحیت کے صرف 5 فیصد پر چل رہا ہے، ورنہ ایران کے پاور گرڈ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اجناس کی منڈیوں میں بھاری اتار چڑھاؤ کا سامنا ہے۔ برینٹ خام تیل 112 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 98.50 ڈالر فی بیرل کے قریب رہا۔ سپلائی میں رکاوٹ اور عالمی طلب میں کمی کے خدشے کے درمیان قیمتیں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔

Published: undefined

جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے دوران سونے کو عام طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے لیکن اس بار اس کے برعکس رجحان دیکھا گیا۔ سونا تقریباً 2 فیصد گر کر 4,408 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار مارجن کالز کی وجہ سے ایکوئٹی میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے سونے کی منافع بخش پوزیشنوں کو آف لوڈ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

عالمی اشارے بے حد کمزور رہے اور ایشیائی منڈیوں میں زبردست فروخت دیکھنے کو ملی۔ جاپان کا نکی 225 انڈیکس 4 فیصد سے زیادہ گر کر 51,280 پر آگیا۔ سنگاپور کا اسٹریٹس ٹائمز 2.20 فیصد گر کر 4,839 پر اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 3.41 فیصد گر کر 24,415 پر بند ہوا۔ تائیوان کا ویٹیڈ انڈیکس 2.65 فیصد گرا جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی 6 فیصد سے زیادہ گر گیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے جمعہ کو امریکی بازار بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ ڈاؤ جونز 0.96 فیصد گر کر 45,577 پربند ہوا، ایس اینڈپی 500 میں 1.51 فیصد کی گراوٹ رہی اور نیسڈیک 2 فیصد ٹوٹ کر 21,647 پر آ گیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک مغربی ایشیا میں کشیدگی کم نہیں ہوتی، تب تک عالمی منڈیوں میں عدم استحکام اور دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined