قومی خبریں

مراٹھا ریزرویشن: جیل بھرو تحریک کا آغاز، اب تک خودکشی کے 6 واقعات رونما

مراٹھا ریزرویشن تحریک میں اب تک 6 افراد خود کشی کر چکے ہیں اور صورت حال خطرناک ہو چکی ہے۔ مظاہرین آج سے ممبئی میں جیل بھرو تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے امن کی اپیل کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مراٹھا طبقہ کی طرف سے سرکاری ملازمتون اور تعلیم میں ریزرویشن کی مانگ کے لئے چلائی جا رہی تحریک نے سنگین صورت حال اختیار کر لی ہے۔ آج سے ممبئی میں جیل بھرو تحریک کا آغازہو رہا ہے۔ ادھر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

منگل کو مراٹھا تحریک کے حق میں ایک سائنس گریجویٹ نے بِیڈ ضلع میں خود کشی کر لی۔ پولس کے مطابق مہلوک ابھیجیت دیشمکھ ویرا نے گاؤں میں اپنے گھر کے باہر موجود درخت پر لٹک کر جان دے دی۔ مہلوک کی شرٹ سے خود کشی سے قبل لکھا گیا خط برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کی مانگ کو قبول کرنے میں دیری، بینک قرض اور اپنے بیمار خاندان کے افراد کی ادویات نہ لا پانے سے مایوس ہوکر وہ اپنی جان دے رہا ہے۔ اس تحریک کے دوران اب تک 6 افراد خود کشی کر چکے ہیں۔

Published: undefined

قبل ازین مراٹھا طبقہ کی طرف سے ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کے روز مہاراشٹر کے کئی مقامات پربند کے دوران آتشزدگی، سڑک جام، پولس پر حملے جیسے واقعات رونما ہوئے تھے۔ جبکہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے کود کر اپنی جان دے دی تھی۔

پونے کے چاکن کے بڑے علاقوں اور آس پاس کے عثمان آباد، سولہ پور، کولہاپور، نندوبار اور اورنگ آباد میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔

مہاراشٹر اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما رادھا کرشن وکھے پاٹل نے گورنر سی وی راؤ کو خط لکھ کر طویل مدت سے جاری ریزرویشن کے معاملہ کو حل کرنے میں حکومتوں سے دلچسپی دکھانے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined