قومی خبریں

طیارہ حادثوں میں بُجھ چکے ہیں ہندوستانی سیاست کے کئی چراغ، لوک سبھا اسپیکر سمیت 3 وزیراعلیٰ بھی شامل

ہندوستان کی تاریخ میں اب تک7 ممتاز سیاستدان جہاز یا ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ان میں سے ایک لوک سبھا اسپیکر، 3 وزیراعلیٰ اور ایک سابق وزیراعلیٰ بھی شامل تھے۔

<div class="paragraphs"><p>گرافک</p></div>

گرافک

 
ali

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی بدھ کے روز صبح ایک دردناک طیارہ حادثے میں موت ہو گئی۔ گزشتہ 7 ماہ کے اندر یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ہندوستان کے کسی سینئررہنما کی طیارہ حادثے میں موت ہوئی ہے۔ گزشتہ برس (جون 2025 ) میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کی طیارہ حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ اس طرح ہندوستان کی تاریخ میں اب تک7 ممتاز سیاستدان جہاز یا ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ان میں سے 3 (بلونت رائے مہتا، ڈورجی کھانڈو اور وائی راج شیکھر ریڈی) وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے۔

Published: undefined

بلونت رائے مہتا۔ 1963 سے 1965 تک گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ 1965 کی جنگ کے دوران مہتا کچھ کے میدان میں معائنہ کے لیے محو پروازتھے۔ اسی دوران پاکستان نے ان کے طیارے کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حادثے میں مہتا، ان کی اہلیہ، 3 ملازمین، ایک صحافی اور عملے کے دو ارکان کی موت ہو گئی تھی۔ مہتا پہلے سینئر لیڈر تھے جن کی موت طیارہ حادثے میں ہوئی۔

Published: undefined

سنجے گاندھی۔ 23 جون 1980 کو کانگریس کے اس وقت کے رکن پارلیمنٹ سنجے گاندھی دہلی میں ہوائی جہاز اڑانے نکلے تھے۔ سنجے کو پرواز کا شوق تھا۔ انہوں نے صبح 10 بجے ٹیک آف کیا، تبھی کرتب دکھاتے وقت ان طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ان کے ساتھ ساتھ اس حادثے میں ان کے ساتھی سبھاش سکسینہ کی بھی موت ہو گئی۔

Published: undefined

مادھو راؤ سندھیا۔ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈرمادھو راؤ سندھیا کا بھی طیارہ حادثے میں انتقال ہوگیا تھا۔ 30 ستمبر2001 کو سندھیا کانپور کی ایک ریلی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ اسی دوران مین پوری کے موٹاگاؤں کے قریب ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ جس میں سندھیا کی موت ہوگئی۔ حادثے کے وقت ان کی عمر56 برس تھی۔

Published: undefined

جی ایم سی بال یوگی- گنتی موہنا چندر بال یوگی کی موت لوک سبھا اسپیکر کے عہدے پر رہتے ہوئے ہوئی تھی۔ بال یوگی کی موت 2002 میں آندھرا پردیش میں ایک تقریب کے لیے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہو ئی۔ اس حادثے میں بال یوگی کے سیکورٹی آفیسر ڈی ستیہ راجو اور پائلٹ کیپٹن جی وی مینن کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

Published: undefined

وائی ​​راج شیکھرا ریڈی- آندھرا پردیش میں 2009 میں ایک اور حادثہ پیش آیا۔ اس بار حادثے میں وزیراعلیٰ وائی راج شیکھر ریڈی اس کا شکار ہوئے۔ ستمبر 2009 میں ریڈی اپنے افسران کے ساتھ آندھرا پردیش کے نلامالا علاقے سے گزر رہے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا۔ مختلف میڈیا اداروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ممکن ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو نکسلیوں نے مار گرایا ہو۔ تاہم اس وقت حکومت نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔

Published: undefined

وجے روپانی- 12 جون 2025 کواحمد آباد سے پرواز کے بعد ایئر انڈیا کا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا۔ اس طیارے میں وجے روپانی بھی سوار تھے۔ روپانی گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ تھے۔ حادثے کے بعد شام کو جب متوفیوں کی فہرست جاری ہوئی تو اس میں وجے روپانی کا نام بھی شامل تھا۔ روپانی اپنے خاندان سے ملنے لندن جا رہے تھے۔

Published: undefined

ڈورجی کھانڈو- اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ ڈورجی کھانڈو کی بھی 2011 میں ایک طیارہ حادثے میں موت ہوئی تھی۔ کھانڈو کی عمر اس وقت 56 سال تھی۔ کھانڈو توانگ سے راجدھانی ایٹا نگر جا رہے تھے جب ان کا طیارہ لاپتہ ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined