قومی خبریں

پارلیمنٹ سیکورٹی کی خلاف ورزی کیس میں ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے کو حراست میں لیا

منورنجن کے دوست سائ کرشن کی بہن سپندنا نے کہا کہ پولیس ان کے گھر یہ کہہ کر آئی تھی کہ منورنجن ان کے بھائی کا اسی بیچ کا روم میٹ تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پارلیمنٹ سیکورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے کو کرناٹک میں باگل کوٹ سے بدھ کی رات دیر گئے حراست میں لیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت سائی کرشن جگلی کے طور پر کی گئی ہے۔ باگل کوٹ کے نوا نگر پولیس اسٹیشن میں دو گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہنے والی پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو نئی دہلی لے جایا گیا  ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایک اور ملزم منورنجن کی ڈائری میں سائ کرشنا کے نام کا ذکر کئی بار کیا گیا ہے۔ کال ریکارڈ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ منورنجن نے سائ کرشن کو کئی بار فون کیا تھا۔ سائ کرشن کی بہن سپندنا نے کہا کہ پولیس ان کے گھر یہ کہہ کر آئی تھی کہ منورنجن ان کے بھائی کا اسی بیچ کا روم میٹ تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس پچھلے دو دنوں سے منورنجن کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined