قومی خبریں

پنجاب کی مان حکومت نے جیلوں کو مجرموں کے غیر اعلانیہ دفاتر میں تبدیل کر دیا! بی جے پی کا الزام

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ نے الزام لگایا کہ پنجاب کی جیلوں میں بیٹھ کر مجرم یکے بعد دیگرے انٹرویو دے رہے ہیں، جو حکومت کی ناکامی کی علامت ہے۔

بھگونت مان
بھگونت مان تصویر آئی اے این ایس

نئی دہلی: جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے دوسرے انٹرویو کے منظر عام پر آنے کے بعد بی جے پی نے پنجاب کی بھگونت مان کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ بھگونت مان کی حکومت نے پنجاب کی جیلوں کو مجرموں کے غیر اعلانیہ دفاتر اور اسٹوڈیو میں تبدیل کر دیا ہے۔

Published: undefined

پنجاب کی عام آدمی حکومت کو ناکام بتاتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ نے کہا ہے کہ بھگونت مان کی حکومت کے دوران پنجاب میں امن و امان مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب کی جیلوں میں بیٹھ کر مجرم یکے بعد دیگرے انٹرویو دے رہے ہیں، جو حکومت کی ناکامی کی علامت ہے۔

Published: undefined

چگ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بیان کے بعد لارنس بشنوئی کا ایک بار پھر انٹرویو حکومت کے جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے جیلوں کو مجرموں کے غیر اعلانیہ دفاتر اور اسٹوڈیو میں تبدیل کر دیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلی بھگونت مان پر دیگر ریاستوں میں سیاسی سیاحت میں مصروف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے کہا کہ بھگونت مان کو سیاسی سیاحت کو چھوڑ کر اپنی ریاست میں امن و امان پر توجہ دینی چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined