قومی خبریں

منیش سسودیا اور ستیندر جین کے خلاف اب بدعنوانی ایکٹ کے تحت چلے گا مقدمہ، وزارت داخلہ نے دی اجازت

مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری خط میں منیش سسودیا اور ستیندر جین کے خلاف بدعنوانی ایکٹ کے تحت کارروائی چلانے کو منظوری دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا اور ستیندر جین، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا اور ستیندر جین، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کے سابق وزیر منیش سسودیا اور ستیندر جین کو اب بدعنوانی کے تحت مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ان دونوں کے خلاف بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ منیش سسودیا اور ستیندر جین دونوں کو ہی عدالت سے گزشتہ سال ضمانت ملی تھی، اور اب ایک بار پھر ان کے لیے مصیبتیں بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

Published: undefined

مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری خط میں دونوں سابق وزراء کے خلاف بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی رضامندی دی گئی ہے۔ دو الگ الگ خطوط میں سے ایک میں سابق پی ڈبلیو ڈی وزیر ستیندر جین اور سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا پر مقدمہ چلانے کو منظوری ملی ہے۔ اس میں دونوں کے خلاف بدعنوانی ایکٹ 1988 کی دفعہ 17 اے کے تحت مقدمہ چلانے کی بات کہی گئی ہے۔ اب دونوں ہی سابق وزراء کی مدت کار میں ہوئی بدعنوانی کی جانچ کی جائے گی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر کے چیف سکریٹری کے لیے جاری کردہ خط میں دونوں وزراء کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ خط وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹری کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ دہلی کی سابقہ عآپ حکومت میں پی ڈبلیو ڈی وزیر رہے ستیندر جین اور وزیر تعلیم رہے منیش سسودیا کے خلاف دہلی کے محکمہ وجلنس ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے مقدمہ چلانے کی منظوری طلب کی گئی تھی، جسے قبول کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined