قومی خبریں

ممبئی ٹریفک کانسٹیبل کو کار کے بونٹ پر 19 کلومیٹر تک گھسیٹنے والا شخص گرفتار

ملزم کی شناخت نیرول شہر کے 23 سالہ آدتیہ بھینڈے کے طور پر کی گئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسے جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی: ممبئی کے واشی علاقہ میں ایک سنسنی خیز واقعہ کے دوران ایک مبینہ نشہ کے عادی شخص نے سگنل جمپ کرنے کے بعد ڈیوٹی پر تعینات ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو کار کے بونٹ پر تقریباً 19 کلومیٹر تک گھسیٹا۔ عہدیداروں نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ملزم کی شناخت نیرول شہر کے 23 سالہ آدتیہ بھینڈے کے طور پر کی گئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسے جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو دوپہر تقریباً 1.45 بجے 37 سالہ ٹریفک پولیس اہلکار سدھیشور مالی مصروف بلیو ڈائمنڈ اکواڈ میں تعینات تھے۔ انہوں نے دیکھا کہ ایک گاڑی ریڈ سگنل سے تجاوز کر رہی ہے، وہ کار سے ٹکرا گیے لیکن گاڑی نہیں روکی۔ مالی اپنے ساتھی کانسٹیبل شندے کے ساتھ موٹر سائیکل پر کود گیا اور کار کا تعاقب کیا۔ آخر میں گاڑی کو اے ایم پی سی مارکٹ کے نزیک روک لیا گیا۔

Published: undefined

جب دونوں پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کو باہر نکلنے کا حکم دیا تو اس نے کار کو تیزی کے ساتھ ڈرائیو کرنا شروع کر دی۔ مالی کار کے عین سامنے کھڑے تھے۔ خود کو بچانے کے لیے مالی نے کار کے بونٹ پر جھلانگ لگا دی اور لٹک گئے۔ ملزم ارینجا سرکل، پام بیچ روڈ اور دیگر علاقوں سے گزرتے ہوئے 19 کلومیٹر تک گاڑی چلاتا رہا!

Published: undefined

شندے نے نوی ممبئی پولیس کنٹرول روم کو فون کیا اور اس واقعہ کی اطلاع دی۔ ایک ٹیم فوری طور پر بھنڈے کی جانب رونہ کی گئی اور آخرکار کار کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ملزم کو پکڑ لیا گیا اور طبی معائنہ کے لیے لے جایا گیا۔ معلوم ہوا کہ وہ گانجے کے نشہ میں تھا۔

Published: undefined

ملزم کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا اور اقدام قتل، حملہ کرنے اور پبلک سرونٹ کو فرض کی انجام دہی سے روکنے کے لیے مجرمانہ طاقت، تیز رفتار سے گاڑی چلانے اور نشہ آور مادہ قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ غنیمت یہ رہی کہ مالی کو اس واقعہ کے دوران چٹ نہیں لگی، پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined