پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ کئی لوگوں کے لیے خوشگوار یادیں سمیٹے ہوئے ہے، تو کئی لوگوں کے لیے مشکلات سے بھرا ثابت ہو رہا ہے۔ بہار کے مظفر پور باشندہ راجن جھا کے ساتھ مہاکمبھ کے سفر میں کچھ ایسی دقتیں پیش آئیں کہ وہ ’امرت اسنان‘ (غسل) کرنے سے محروم رہ گئے، اور اس کے لیے انھوں نے ریلوے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
Published: undefined
پیشہ سے وکیل راجن جھا نے مونی اماوسیا پر امرت اسنان نہیں کر پانے کے لیے ریلوے کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے 50 لاکھ روپے کا جرمانہ طلب کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مظفر پور سے پریاگ راج جانے کے لیے انھوں نے اپنے اور فیملی کے 2 دیگر اراکین کے لیے تھرڈ اے سی ٹکٹ سوتنترتا سینانی ٹرین میں لی تھی۔ لیکن ریلوے کی بدانتظامی کے سبب وہ اپنے کوچ تک نہیں پہنچ پائے، نتیجہ یہ ہوا کہ وہ پریاگ راج نہیں جا سکے اور امرت اسنان کی خواہش بھی پوری نہیں ہو پائی۔
Published: undefined
راجن جھا نے مونی اماوسیا کے موقع پر امرت اسنان کرنے کے مقصد سے 27 جنوری 2025 کو مظفر پور سے پریاگ راج جانے کے لیے تتکال ٹکٹ کٹایا تھا۔ اے سی کوچ میں بی 3 میں سیٹ نمبر 45، 46 اور 47 نمبر کی سیٹ پر بیٹھ کر انھیں اپنے ساس و سسر کے ساتھ جانا تھا۔ ٹرین رات 9.30 بجے کھلنی تھی، لیکن راجن اپنے ساس سسر کے ساتھ ڈھائی گھنٹے قبل، یعنی 7 بجے ہی اسٹیشن پہنچ گیا تھا۔ راجن نے بتایا کہ جس ٹرین کے جس کوچ میں ان کی سیٹ تھی، اس کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ مہاکمبھ میں غسل کے لیے جانے والے مسافروں سے اسٹیشن کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ اسٹیشن پر افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا تھا۔ راجن کا کہنا ہے کہ ریلوے کی بدانتظامی کے سبب وہ اور ان کی فیملی کوچ تک نہیں پہنچ سکے اور ٹرین چھوٹ گئی۔
Published: undefined
راجن جھا نے اس معاملے میں ایڈووکیٹ ایس کے جھا کے ذریعہ ریلوے سے 50 لاکھ روپے کا ہرجانہ بطور جرمانہ طلب کیا ہے۔ معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایڈووکیٹ ایس کے جھا نے بتایا کہ یہ صارفین تحفظ ایکٹ کے تحت سروس کی کمی کا معاملہ ہے، جس میں ریلوے کی لاپروائی نظر آ رہی ہے۔ راجن کو اپنی فیملی کے ساتھ امرت اسنان کے لیے جانا تھا، لیکن کوچ کا دروازہ نہ کھلنے کے سبب وہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ پائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined