قومی خبریں

دھیریندر شاستری کا نام سن کر ممتا کلکرنی کیوں غصے میں آگئیں؟

کنر اکھاڑہ کا مہامنڈلیشور بنائے جانے کے بعد ممتا بنرجی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس حوالے سے کافی تنازعہ بھی ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سابق فلمی اداکارہ ممتا کلکرنی ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ کچھ دن پہلے انہیں کنر اکھاڑہ کا مہامنڈلیشور بنایا گیا تھا لیکن ایک تنازعہ کے بعد انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بہت سے سنتوں اور باباؤں نے مہامنڈلیشور کے طور پر ان کی تقرری کے خلاف احتجاج کیا تھا، بشمول باگیشور دھام کے بابا پنڈت دھیریندر شاستری اور یوگا گرو بابا رام دیو۔ ممتا کلکرنی نے ان دونوں باباؤں کو اپنے انداز میں جواب دیا۔

Published: undefined

دراصل، وہ حال ہی میں انڈیا ٹی وی کے شو’ آپ کی  عدالت  ‘میں نظر آئی تھیں۔ اس دوران ان سے اس تنازعہ سے متعلق کچھ سوالات پوچھے گئے۔ بابا رام دیو کی مخالفت کے بارے میں پوچھے جانے پر، ممتا کلکرنی نے کہا، ''اب میں بابا رام دیو کو کیا کہوں؟ انہیں مہاکال اور مہاکالی سے ڈرنا چاہیے۔ میں ان پر چھوڑ دیتی ہوں۔"

Published: undefined

انہوں نےباگیشور دھام کے بابا پنڈت دھیریندر شاستری کے تعلق سے  کہا، "وہ نیپی… دھیریندر شاستری ہے۔ میں نے ان کی عمر کے برابر یعنی 25 سال کی تپسیا کی ہے۔ میں دھیریندر شاستری کو بتانا چاہتی ہوں کہ ان کے گرو رام بھدراچاریہ کے پاس دیویہ نظر ہے، ان سے پوچھو کہ میں کون ہوں۔‘‘ اسی پر ان کو خاموش رہنے کی نصیحت بھی کر دی۔

Published: undefined

ممتا کلکرنی نے یہ بھی کہا کہ وہ مہامنڈلیشور نہیں بننا چاہتی تھیں لیکن کنر اکھاڑہ کے آچاریہ لکشمی نارائن ترپاٹھی نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا۔ وہ بننے کے لیے بھی تیار نہیں تھیں۔ ساتھ ہی ممتا کلکرنی پر مہامنڈلیشور بننے کے لیے پیسے دینے کا بھی الزام تھا۔ اس الزام پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میرے تمام اکاؤنٹس ضبط کر لیے گئے ہیں اور میں نے گرو کو 2 لاکھ روپے قرض لے کر دئیے ہیں ۔‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined