قومی خبریں

بہار میں کورونا ٹیکہ کاری کی پھر کھلی قلعی، پی ایم مودی کو بھی لگا دیا ٹیکہ!

دسمبر کے پہلے ہفتہ میں بہار کے ارول ضلع واقع ایک طبی مرکز میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا تھا، وہاں پر وزیر اعظم مودی، امت شاہ اور پرینکا چوپڑا کو کورونا کی پہلی خوراک دینے کی بات کہی گئی تھی۔

کورونا ویکسین / یو این آئی
کورونا ویکسین / یو این آئی RAJESH KUMAR

بہار میں ارول کے بعد اب کورونا ٹیکہ کاری میں بدانتظامی کا مزید ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ تازہ معاملہ سہرسہ ضلع کے ایک طبی مرکز کا ہے جہاں ٹیکہ کاری کی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی، راہل گاندھی، اداکارہ راکھی ساونت، رنبیر کپور، گلوکارہ رانو منڈل سمیت کئی اہم ہستیوں کو 24 اکتوبر کو ٹیکے کی پہلی خوراک دینے کی بات کہی گئی ہے۔

Published: undefined

سہرسہ کے نوہٹّہ پی ایچ سی سے جڑے ٹیکہ کاری کے سیشن سائٹ کووِن کی فہرست میں کئی طرح کی خامیاں سامنے آئی ہیں۔ اس کمپیوٹرائزڈ پی ڈی ایف فائل میں وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، اداکارہ راکھی ساونت، اداکار رنبیر کپور، گلوکارہ رانو منڈل اور ضلع کی ایس پی لپی سنگھ کو 24 اکتوبر کو ٹیکے کی پہلی خوراک دینے کی بات کہی گئی ہے۔

Published: undefined

ایک افسر کے مطابق ان اہم اشخاص کی انٹری 24 اکتوبر کو محکمہ صحت کی لسٹ میں کی گئی ہے۔ ان کے نام کے ساتھ فون نمبر بھی لکھے ہیں اور یہ سبھی فون نمبر فرضی ہیں۔ رابطہ کرنے پر سول سرجن ڈاکٹر اودھیش کمار نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ محکمہ کو ابھی تک اس سلسلے میں کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل دسمبر کے پہلے فتہ میں بہار کے ارول ضلع میں ایک صحت مرکز میں بھی ایسی ہی لاپروائی دیکھنے کو ملی تھی۔ وہاں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور اداکارہ پرینکا چوپڑا کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دینے کی بات کہی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined