ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات اور ان کی یاد میں اسمارک قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں پیش قدمی کرتے ہوئے انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط بھی لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے کہا ہے کہ سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کرانا اور اسمارک (یادگار) قائم کروانا ہی ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔ لیکن مرکزی حکومت نے ڈاکٹر منموہن کی آخری رسومات کے لیے نگم بودھی گھاٹ کی تعینی کی اطلاع دی ہے۔ ظاہر ہے وہاں اسمارک قائم نہیں ہو سکتا۔ یعنی ایک طرح سے مودی حکومت نے ملکارجن کھڑگے کی خواہش کو مسترد کر دیا ہے۔
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے کے خط کو کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’’آج کانگریس صدر کھڑگے نے وزیر اعظم جی اور وزیر داخلہ سے فون پر بات کر کے اور ایک خط لکھ کر انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے پرزور گزارش کی کہ ہندوستان کے لائق بیٹے سردار منموہن سنگھ جی کی آخری رسومات و میموریل قائم کرنا ہی ان کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔‘‘ اس خط کے ذریعہ کھڑگے نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر منموہن کی آخری رسومات ایسی جگہ ادا کی جائیں جہاں اسمارک قائم کیا جا سکے۔ حالانکہ مرکزی وزارت داخلہ نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اس کے مطابق سرکاری اعزاز کے ساتھ رسومات ضرور ادا کی جائیں گی، لیکن اس میں اسمارک سے متعلق کوئی تذکرہ نہیں ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت داخلہ کے اس عمل پر کانگریس لیڈر بی وی سرینواس نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’یہ ایک افسوسناک فیصلہ ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی پوری زندگی اس ملک کے لیے وقف رہی، ان کے کیے گئے کام اس ملک کی اٹوٹ وراثت ہیں۔ وزیر اعظم مودی جی، ایک دن سب کو جانا ہے، لیکن ایسے عظیم لوگوں کے ساتھ یہ تفریق آمیز رویہ بے حد شرمناک ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام سے اسمارک بننا چاہیے اور اسی جگہ ان کی آخری رسومات ادا ہونی چاہئیں، نہ کہ نگم بودھ گھاٹ پر۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے گزارش کی ہے کہ ’’یہ فیصلہ واپس لیجیے، اپنے فرائض کو انجام دیجیے۔‘‘
Published: undefined
دراصل مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جو جانکاری دی گئی ہے اس کے مطابق سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات ہفتہ کی صبح 11.45 بجے نگم بودھ گھاٹ، نئی دہلی میں ادا ہوں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو پورے فوجی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کا انتظام کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined