ایس جئے شنکر/عبداللہ خلیل (فائل)، تصویر ’انسٹا گرام‘
مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل آج سے ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے ملاقات کریں گے اور ہند-مالدیپ اقتصادی اور سمندری تحفظ پر جائزہ میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ بات چیت بھی ہوگی۔ مالدیپ کے وزیر خارجہ کا اس سال یہ تیسرا ہندوستانی دورہ ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے وسیع اقتصادی اور سمندری تحفظ شراکت داری پر ہند۔-مالدیپ ویژن پیپر کو گزشتہ سال اکتوبر میں اپنایا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مالدیپ کے وزیر خارجہ خلیل کا ہندوستان میں گرمجوشی سے استقبال ہے۔
Published: undefined
وزارت نے ان کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ کے وزیر خارجہ خلیل کا دورہ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی بات چیت کے لیے ہے۔ وزارت نے کہا کہ مالدیپ ہندوستان کا اہم سمندری پڑوسی ہے اور ہندوستان کی پڑوس پہلے پالیسی اور وِژن اوقیانوس میں ایک اہم شراکت دار ہے، جس کا مقصد سبھی علاقوں میں مجموعی ترقی ہے۔
Published: undefined
دراصل چین حامی محمد معیزو کے 2023 میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان رشتوں میں کافی کڑواہٹ آ گئی تھی۔ صدر عہدے کا حلف لینے کے بعد محض کچھ ہی گھنٹوں کے اندر انہوں نے مالدیپ سے ہندوستانی فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے کی دہلی سے مانگ کی تھی۔ جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ حالانکہ گزشتہ سال 2024 کے اکتوبر میں محمد معیزو ہندوستان آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined