قومی خبریں

ایس آئی آر: باڑمیر میں اونٹ کی سواری کر کے ووٹروں تک پہنچ رہے ایس ڈی ایم اور بی ایل او

ایس ڈی ایم نے اونٹ پر بیٹھ کر کئی مواضعات میں تقریباً 2 کلومیٹر کا سفر کیا۔ انہوں نے گھر گھر جا کر گاؤں والوں سے ملاقات کی اور انہیں ایس آئی آر کا عمل سمجھایا اور ضروری دستاویزات کی تصدیق بھی کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ملک کے مختلف حصوں میں ایس آئی آر سے جڑی حیران کن خبریں سامنے آ رہی ہیں اور اب راجستھان کے باڑمیر کی خبر توجہ کھینچ رہی ہے، جہاں افسران اونٹوں پر سوار ہو کر ووٹروں تک پہنچ رہے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اسے ایک انوکھی اور ضرورتا کے تحت اختیار کی گئی پہل بتا رہی ہے، کیونکہ کئی مواضعات ریگستانی، ریت سے گھرے علاقوں میں واقع ہیں، جہاں بس یا دیگر ذرائع آسانی سے دستیاب نہیں۔

Published: undefined

ان حالات میں ووٹروں کو تلاش کرنا الیکشن افسران کے لیے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ اس مشکل سے نمٹنے کے لیے اس ڈی ایم اور بی ایل او اونٹ پر سوار ہو کر ووٹروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مقررہ وقت کے اندر درست طریقے سے مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

Published: undefined

ایس آئی آر کے تحت ہر ووٹر کی جسمانی تصدیق ضروری ہے، جس کے لیے بی ایل او ریگستان میں روزانہ گھنٹوں تک گھومتے ہیں۔ بعض اوقات دوری اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ انہیں رات بھی دور دراز بستیوں میں گزارنی پڑتی ہے۔ ان چیلنجوں کے درمیان ان کے حوصلے کو بڑھانے کے لیے سیڑوا کے ایس ڈی ایم خود میدان میں اتر آئے ہیں۔

Published: undefined

ایس ڈی ایم بدری نارائن وشنوئی نے اونٹ پر بیٹھ کر باور والا اور آس پاس کے مواضعات میں تقریباً 2 کلومیٹر کا سفر کیا۔ انہوں نے گھر گھر جا کر گاؤں والوں سے ملاقات کی اور انہیں ایس آئی آر کا عمل سمجھایا اور ضروری دستاویزات کی تصدیق بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں لوگ بہت دور دور رہتے ہیں، کئی خاندان معلومات کی کمی کی وجہ سے ایس آئی آر مہم کی اہمیت نہیں سمجھ پاتے۔ ایسے میں انتظامیہ کا کام صرف تصدیق کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو مہم سے آگاہ کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

وہیں باڑمیر انتظامیہ کے مطابق سرحدی علاقوں میں رہنے والے ہر فرد تک جمہوریت کی آواز پہنچنا بہت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اعلیٰ افسر خود گھر گھر جا کر ووٹروں کو اس عمل کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔ ایس آئی آر مہم کے ذریعہ ووٹر لسٹ کو اپڈیٹ اور درست کرنا ہے تاکہ کسی بھی ووٹر کا نام چھوٹنے نہ پائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined