قومی خبریں

جامعہ ہمدرد کو تعلیم و تحقیق میں سرخیل بنانا میری پہلی ترجیح: پروفیسر محمد افسر

جامعہ ہمدرد کے نومنتخب وائس چانسلر پروفیسر افسرعالم نے بتایا کہ یونیورسٹی کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے باوجود اپنا تعلیمی پروگرام آسانی سے چلانے میں کامیاب رہی ہے۔

پروفیسر محمد افسر عالم
پروفیسر محمد افسر عالم تصویر یو این آئی

نئی دہلی: پروفیسر محمد افسر عالم، وائس چانسلر جامعہ ہمدرد نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے بانی حکیم عبد الحمید کے خوابوں کو پورا کرتے ہوئے یونیورسٹی کو تعلیم و تحقیق میں سرخیل بناکر’نیشنل اسسمینٹ ینڈ ایکریڈیشن کونسل‘ (این اے اے سی) سے اعلیٰ گریڈ حاصل کرنا ان کا ہدف ہے۔

Published: undefined

جامعہ ہمدرد کے نومنتخب وائس چانسلر پروفیسر افسرعالم نے منگل کے روز ’یواین آئی‘ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یونیورسٹی کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے باوجود اپنا تعلیمی پروگرام آسانی سے چلانے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح یونیورسٹی کے لئے این اے اے سی میں اے + گریڈ حاصل کرنا ہے اور اس کے لئے ان کی تیاری کے لئے ایک سال کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ڈینٹل کالج قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

Published: undefined

نئی تعلیمی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے تعلیم کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت جامعہ ہمدرد مختلف کورسوں میں مختلف مضامین کے لئے ملٹی انٹری اور ملٹی ایکزٹ سسٹم پر کام کر رہی ہے۔ کورسز کو کثیر الشعبہ بنانے کے لئے تیز رفتاری سے کام جاری ہے تاکہ نئی تعلیمی پالیسی کے مختلف پہلوؤں کو عملی جامہ پہنانے میں آسانی ہوسکے۔ یہ پالیسی بچوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور کتابی علم کے ساتھ عملی علم کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ کورونا وبا کے دوران آن لائن تعلیم کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، لہذا یونیورسٹی اسے اور بھی بہتر بنانے کے لئے مستقل کوششیں کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined