تصویر 'ایکس'
بنگلورو میں اے آئی انجینئر اتُل سبھاش خودکشی معاملے میں بنگلورو پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اتل کی اہلیہ سمیت ان کے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مراٹھا ہلّی پولیس نے اتل سبھاش کے بھائی وکاس کمار کی شکایت پر اتل کی اہلیہ نکیتا سنگھانیہ سمیت 4 لوگوں کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 108 اور 3 (5) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
ایف آئی آر میں نکیتا سنگھانیہ کے علاوہ ان کی ماں نشا سنگھانیہ، بھائی انوراگ سنگھانیہ اور چچا سشیل سنگھانیہ کا نام شامل ہے۔ مراٹھا ہلّی کی پولیس نے اس معاملے میں اپنی جانچ تیز کر دی ہے۔
Published: undefined
پیر کو بنگلورو کے انجینئر اتل سبھاش مراٹھا ہلّی کے مُنّے کولالو میں اپنے گھر پر مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی لاش کے پاس سے ایک سوسائڈ نوٹ ملا تھا جس میں انہوں نے اپنی خودکشی کا ذمہ دار ایک خاتون جج، اپنی اہلیہ اور اس کے اہل خانہ کو قرار دیا تھا۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا اور یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ اب تو MenToo# کے ذریعہ لوگوں نے اتل سبھاش کو انصاف دلانے کی تحریک بھی شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ خودکشی کرنے سے پہلے اتل سبھاش نے ایک ویڈیو اور 24 صفحات پر مشتمل سوسائڈ نوٹ میں الزام لگایا تھا کہ ان کی اہلیہ اور سسرال والوں نے قانون کا غلط استعمال کرکے ان کا اور ان کے اہل خانہ کا استحصال کیا ہے۔ اتل نے ویڈیو میں کہا تھا "جب تک مجھے اذیت پہنچانے والوں کو سزا نہیں مل جاتی تب تک میری استھیوں کا وسرجن نہ ہو"۔
پولیس کے مطابق سبھاش نے اپنے گھر میں ایک تختی لٹکا رکھی تھی، جس پر لکھا تھا 'انصاف ہونا ہے'۔ پولیس افسر نے یہ بھی بتایا کہ یہ قدم اٹھانے سے پہلے سبھاش نے مبینہ طور پر اپنی الماری میں تفصیلات چسپاں کیں، جس میں اس کا سوسائڈ نوٹ، گاڑی کی چابیاں اور اس کی طرف سے پورے کیے گئے کاموں کی ایک فہرست اور باقی بچے کاموں کی جانکاری شامل تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined