
بلڈوزر ایکشن / آئی اے این ایس
گجرات کے احمد آباد میں انتظامیہ نے جھیلوں سے غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی مہم تیز کر دی ہے۔ چنڈولا جھیل پر کارروائی کے بعد اب ایسن پور جھیل پر بنے سینکڑوں پختہ مکانوں کو منہدم کرنے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ پیر (24 نومبر) کو صبح سے ہی ایسن پور جھیل علاقہ میں 15 سے زائد جے سی بی مشینیں پہنچیں اور 918 غیرقانونی مکانوں کو منہدم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔
Published: undefined
رپورٹس کے مطابق عیسان پور جھیل پر غیرقانونی قبضہ گزشتہ 50 سال سے زائد سے تھا۔ ان مکانوں میں کئی خاندان نسلوں سے رہ رہے تھے۔ انتظامیہ نے ضروری قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد جھیل کے علاقے کو خالی کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔ بلڈوزر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ افسران مسلسل جائے وقوع پر موجود رہ کر بلڈوزر کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ گزشتہ کچھ سالوں سے شہر کی جھیلوں اور آبی ذخائر کو بحال کرنے کی سمت میں کوشش کی جا رہی ہیں۔ غیرقانونی تعمیرات کے سبب آبی جماؤ، سیلاب اور ماحولیاتی عدم توازن جیسے مسائل کو دیکھتے ہوئے اس طرح کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائی کے بعد ایسن پور جھیل کو اس کی اصل شکل میں لایا جا سکے گا اور علاقہ میں پانی کے تحفظ کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔
Published: undefined
ماہرین کے مطابق اتنے بڑے پیمانے پر کی گئی انہدامی کارروائی کے بعد ایسن پور جھیل کی قدرتی پانی رکھنے کی صلاحیت دوبارہ بحال ہونے کی امید ہے۔ اس سے نہ صرف مقامی ماحول میں بہتری آئے گی، بلکہ مستقبل میں پانی کے تحفظ اور زیر زمین پانی کی سطح کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہدامی مہم کی تکمیل کے بعد میونسپل کارپوریشن جھیل والے علاقے کو صاف کر کے اسے بحال کرنے کے منصوبے پر کام کرے گی، تاکہ یہ علاقہ پھر سے قدرتی طور پر زندہ ہو سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined