قومی خبریں

متھرا میں بڑا حادثہ، کھدائی کے دوران گرے 5 مکان، ملبے کے اندر متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ، ریسکیو آپریشن جاری

سٹی سی او بھوشن ورما نے کہا کہ ’’ہمیں اطلاع ملی کہ مسانی تھانہ حلقہ میں ایک عمارت گر گئی ہے۔ فی الحال ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ ہم اس بات کی جانچ کر رہے ہیں ملبے میں کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

اترپردیش کے متھرا میں کھدائی کے دوران 4 سے 5 مکانات اچانک گر گئے۔ اس حادثہ کی وجہ سے کئی لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ فی الحال جائے وقوع پر ریسکیو ٹیم پہنچ چکی ہے اور راحت بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا  ہے۔ حادثہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کئی مکانات اچانک گر گئے۔ حادثہ کے پیچھے کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔ موقع پر موجود پولیس حادثہ کی مختلف زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں فی الحال ملبے کو ہٹانے اور ملبے کے اندر پھنسے ہوئے لوگوں کا پتہ لگانے کے کام میں مصروف ہے۔ سٹی سی او بھوشن ورما نے کہا کہ ’’ہمیں اطلاع ملی کہ مسانی تھانہ حلقہ میں ایک عمارت گر گئی ہے۔ فی الحال ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی ایک ٹیم جے سی بی کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔ ہم اس بات کی جانچ کر رہے ہیں ملبے میں کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

دوسری جانب ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ اب تک ملبے میں پھنسے 3 لوگوں کو نکالا جا چکا ہے۔ ان میں ایک آدمی، ایک عورت اور ایک بچہ ہے۔ تینوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ اس اندوہناک حادثہ میں کتنے لوگ ملبے میں پھنسے ہیں یا کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے اس کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ نیوز چینلز پر ملبے میں دبے ہونے افراد کے مختلف اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں۔ اگر خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘کی مانیں تو 4 سے 6 مکانات گر گئے ہیں، 12 افراد ملبے کے اندر پھنسے ہیں اور ایک کی موت ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined