قومی خبریں

مہاتما گاندھی کے نظریات پوری دنیا کے لیے باعث تحریک ہیں: بالاصاحب تھورات

تھورات نے کہا کہ بابائے قوم مہاتماگاندھی نے پوری دنیا کے سامنے ہندوستان کی شناخت قائم کی۔ سچائی وعدم تشدد کے ذریعے عوامی تحریک کھڑی کرکے انہوں نے ملک کو آزادی دلائی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مہاتما گاندھی کی شہادت کے دن ریاستی کانگریس کے صدر بالاصاحب تھورات نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے نظریات کو پوری دنیا کے لیے باعث تحریک بتایا اور کہا کہ باپو کے عدم تشدد کے نظریات پر چل کر ہی ملک ترقی کے منزل کو پاسکتا ہے۔ وہ یہاں کانگریس کمیٹی کی جانب سے بابائے قوم مہاتماگاندھی کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتماگاندھی نے پوری دنیا کے سامنے ہندوستان کی شناخت قائم کی۔ سچائی وعدم تشدد کے ذریعے عوامی تحریک کھڑی کرکے انہوں نے ملک کو آزادی دلائی۔ چمپارن میں کسانوں کے لیے ستیہ گرہ، عدم تعاون تحریک، نمک ستیہ گرہ، 1942 میں واپس جاؤ تحریک جیسے کئی تحریکوں کی انہوں نے قیادت کی۔ قناعت وقربانی کی تعلیم دینے والے بابائے قوم مہاتماگاندھی کے نظریات کی آج پوری دنیا کو اشد ضرورت ہے، ان کی زندگی ہمارے لیے مستقل تحریک کا باعث ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر ڈاکٹر تانمبے نے کہا کہ مہاتماگاندھی کی زندگی مکمل جدوجہد سے عبارت ہے۔ ملک کی آزادی کی جدوجہد میں غریبوں وعام لوگوں کو ساتھ لے کر مہاتماگاندھی نے پورے ملک کو بیدار کیا۔ تحریک واحتجاج کے ذریعے انہوں نے انگریزوں کو مجبورکیا۔ برٹشوں کے ظلم وجبر کا جواب انہوں نے عدم تشدد کے ذریعے دیا۔ ایسے سچے اور عدم تشدد کے پر وردہ مہاتماگاندھی کے نظریات آج بھی ہرشخص کے لیے قابل عمل ہیں۔ انہوں نے نئی نسل کے لوگوں سے اپیل کی وہ مہاتماگاندھی کی زندگی کا مطالعہ کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined