
فوٹوسوشل میڈیا
قومی راجدھانی دہلی کے صفدرجنگ انکلیو میں بدھ کے روز گہری اداسی کا ماحول دیکھا گیا۔ کیپٹن شامبھوی پاٹھک کے گھر کے باہر سناٹا پسرا ہوا تھا اور تعزیت کے لیے لوگوں کا سلسلہ جاری تھا۔ جس ماں کی آنکھوں میں بیٹی کی شادی کے خواب تھے، وہی ماں اب مہاراشٹرکے بارا متی میں ہوئے طیارہ حادثے میں بیٹی کو کھونے کے غم سے نڈھال ہے۔
Published: undefined
تقریباً 25 سالہ شامبھوی پاٹھک مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کو لے جا رہے وی ایس آر وینچرز کے لیرجیٹ 45 طیارہ کے پائلٹ عملے میں شامل تھی۔ یہ طیارہ بدھ کے روز ممبئی سے اڑان بھرنے کے بعد اپنی مقررہ لینڈنگ سے چند منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں شامبھوی سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
دہلی واقع شامبھوی کے گھر میں اس کی والدہ، جو ایئر فورس بال بھارتی اسکول میں ٹیچر ہیں، کا رو رو کر برا حال ہے۔ متوفیہ کے والد جو ریٹائرڈ آرمی پائلٹ ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پونے کے لیے روانہ ہو گئے۔ والدین اپنی بیٹی کی شادی کی تیاریاں کر رہے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق خاندان نے پہلے ہی اس موضوع پر بات چیت شروع کر دی تھی۔ شامبھوی کا چھوٹا بھائی تقریباً 22 سال کا ہے اور وہ بحریہ میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
Published: undefined
’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق پڑوس میں بیوٹی پارلر چلانے والی شلپی نے شامبھوی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بے حد سادہ، پرسکون اور خوش مزاج تھی۔ وہ آخری بار تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل پارلر آئی تھی۔ شلپی نے کہا کہ شامبھوی کی ماں ان کے لیے رشتہ تلاش رہی تھیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے شامبھوی کو اپنے بیٹے کے لیے بھی سوچا تھا جو کینیڈا میں رہتا ہے۔ اگرچہ بات آگے نہیں بڑھی لیکن خاندان کے ساتھ ان کا جذباتی تعلق برقرار رہا۔
Published: undefined
علاقے میں گزشتہ 4 دہائی سے سکیورٹی گاریڈ کی نوکری کر رہے جتیندر نے بتایا کہ شامبھوی جب بھی انہیں دیکھتی تھی، نمستے ضرور کرتی تھی۔ خاندان ہر ایک کے ساتھ احترام سے پیش آتا ہے اور کمیونٹی تقریبات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ ایک دیگر شخص، جو پچھلے ایک سال سے ان کے والد کی کار دھوتا تھا، نے بھی شامبھوی کو ایک اچھی، مہربان اور حساس لڑکی بتایا۔
Published: undefined
شامبھوی سال 2022 سے ووی ایس آر وینچرز کے ساتھ فرسٹ آفیسر کے طورپر وابستہ ہوئی تھی۔ انہوں نے ایئر فورس بال بھارتی اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ میں پرواز کی تربیت لے کر کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا۔ انہوں نے ممبئی یونیورسٹی سے ایروناٹکس میں بی ایس سی کی پڑھائی بھی مکمل کی تھی۔ ان کے پاس فروزن اے ٹی پی ایل سمیت کئی ایوی ایشن سرٹیفیکیشن تھے۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شامبھوی کی محنت اور ترقی دیکھی تھی۔ ان کے اچانک انتقال نے پورے علاقے کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے سماج کا خسارہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined