قومی خبریں

مہاراشٹر میں کورونا وبا سے قبل والے حالات لوٹے، سبھی لاک ڈاؤن پابندیاں ختم!

حکومت مہاراشٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ، مال، دکانوں، اداروں، ٹکٹ یا غیر ٹکٹ تقاریب، عوامی تقاریب میں داخلے کے لیے اجازت صرف مکمل ٹیکہ لگوا چکے شخص کو ہی دی جائے گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر حکومت نے ہفتہ کے روز ایک اہم فیصلے میں سبھی لاک ڈاؤن پابندیوں کو شرطوں کے ساتھ ہٹا لیا۔ اس سے کورونا وبا سے پہلے کے دنو جیسے حالات لوٹ آئے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اب مکمل ٹیکہ کاری کے ساتھ ریاست کی معاشی، سماجی، ثقافتی، کھیل اور تفریحی سرگرمیوں پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ چیف سکریٹری سیتارام کنٹے نے اپنے 5 صفحات پر مبنی حکم میں کہا کہ نرمی کے ساتھ ساتھ سخت کووڈ موافق روش والے قوانین کو لازمی رکھا جائے گا۔

Published: undefined

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ، مال، دکانوں، اداروں، ٹکٹ یا غیر ٹکٹ تقاریب، عوامی تقاریب میں داخلے کے لیے اجازت صرف مکمل ٹیکہ لگوا چکے شخص کو ہی دی جائے گی۔

Published: undefined

کسی بھی بین الاقوامی منزل سے مہاراشٹر کے لیے سبھی پرواز مرکز، ریاست کے ضابطوں کو سامنے رکھ کر ہی ہوں گے، لیکن سبھی گھریلو مسافروں کو یا تو پوری طرح سے ٹیکہ لگا ہونا چاہیے یا 72 گھنٹے کی ویلیڈیٹی کے ساتھ آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لے جانا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined