قومی خبریں

مہاراشٹر: اویسی اور امبیڈکر بنے کانگریس-این سی پی کے نقصان کی وجہ! 20 سے زیادہ سیٹوں پر ڈالا اثر

پرکاش امبیڈکر کی پارٹی ونچت بہوجن اگاڈی (وی بی اے) نے اسمبلی انتخابات میں 250 سے زیادہ نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن نتائج کا اعلان ہونے پر ان میں سے ایک بھی کامیاب نہیں ہوا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پرکاش امبیڈکر کی پارٹی ونچت بہوجن اگاڈی (وی بی اے) نے اسمبلی انتخابات میں 250 سے زیادہ نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن نتائج کا اعلان ہونے پر ان میں سے ایک بھی کامیاب نہیں ہوا۔

Published: 27 Oct 2019, 3:30 PM IST

ادھر وی بی جے کے ساتھ اتحاد کی سابقہ شراکت دار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے 44 نشستوں پر مقابلہ کیا اور وہ صرف دو نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ الیکشن سے عین قبل اتحاد کو توڑکر تنہا میدان میں اترنے والی ان پارٹیوں کے انتخاب لڑنے کی وجہ سے سیکولر ووٹ تقسیم ہو گئے جس سے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو ریاست بھر کی 20 سے زیادہ نشستوں پر جیت حاصل کرنے کے راستے بند کر دییے۔

Published: 27 Oct 2019, 3:30 PM IST

نندی گاؤں، چاندی ولی، الہاس نگر، پونے کینٹ، شیواجی نگر اور پیتھن جیسی متعدد نشستوں پر کانگریس اور این سی پی کے امیدوار بہت ہی کم فرق سے ہارے ہیں اور ان میں سے بیشتر سیٹوں پر وی بی اے کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد بی جے پی اور شیو سینا کے امیدواروں کی جیت کے فرق سے بھی زیادہ ہیں۔

Published: 27 Oct 2019, 3:30 PM IST

وی بی اے مہاراشٹر کی 10 نشستوں پر دوسرے نمبر پر جبکہ 23 نشستوں پر تیسرے مقام پر رہی۔ نندی گاؤں میں وی بی اے کو 13637 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ این سی پی کے موجودہ رکن اسمبلی پنکج بھوجبل محض 13889 ووٹوں کے فرق سے شیو سینا کے امیدور سوہاس کانڈے سے ہار گئے۔ جینٹور، پیٹھن، الہاس نگر، ڈاونڈ، چالیس گاؤں اور کھڈکسوالا میں این سی پی کے امیدوار کم مارجن سے ہار گئے۔

Published: 27 Oct 2019, 3:30 PM IST

ادھر، مہاراشٹر کے انتخابی میدان میں اے آئی ایم آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین) کے داخلہ سے این سی پی کو سب سے زیادہ نقصان بالاپور سیٹ پر ہوا۔ اے ایم آئی ایم پہلی بار اس نشست پر مقابلہ کر رہی تھی اور اس نے مسلم ووٹوں کو اپنی طرف مائل کر لیا اور اسے تقریباً 44507 ووٹ حاصل ہوئے۔ اس حلقہ انتخاب میں این سی پی کو 16497 ووٹوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل ہوئی۔ جبکہ وی بی اے کو 50555 ووٹوں کے ساتھ دوسرا مقام حاصل ہوا۔ اس سیٹ پر شیو سینا کے امیدوار نتن کمار ٹالے نے جیت حاصل کی ہے۔

Published: 27 Oct 2019, 3:30 PM IST

اے ایم آئی ایم نے مالیگاؤں سینٹرل میں کانگریس کو بھی براہ راست نقصان پہنچایا۔ سب سے زیادہ نقصان چاندی ولی میں ہوا جہاں کانگریس کے امیدوار نسیم محض 409 ووٹوں کے معمولی فرق سے ہارے ہیں۔ یہاں پر مجلس اور وی بی اے نے مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا اور دونوں نے بالترتیب 1167 اور 8876 ووٹ حاصل کیے۔

Published: 27 Oct 2019, 3:30 PM IST

مالیگاؤں سینٹرل پر اے آئی ایم آئی ایم نے کانگریس سے براہ راست مقابلہ کیا اور پہلی مرتبہ یہاں پر جیت درج کی۔ اسی طرح، ناندیڑ شمالی سیٹ پر مجلس کے فیروز لالہ نے 41892 ووٹ حاصل کر لئے جس کی وجہ سے کانگریس کے امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی ڈی پی ساونت شیو سینا کے بالاجی کالونکر سے 12000 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے۔ یہاں پر وی بی اے نے 26569 ووٹوں کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔

Published: 27 Oct 2019, 3:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Oct 2019, 3:30 PM IST