قومی خبریں

مہاراشٹر: بی جے پی رکن اسمبلی کی شادی میں کورونا کے اصولوں کی اڑائی گئیں دھجیاں

مقامی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جگدالے کے مطابق اس معاملے کی کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے لیکن شادی تقریب میں مہمانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری تھا اس طرح سے وہاں کوئی بھیڑ اکٹھا نہیں ہوئی تھی۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @RamVSatpute
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @RamVSatpute 

ممبئی: مہاراشٹر کے پونا شہر میں گزشتہ دنوں منعقدہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کی شادی تقریب میں ایک جانب جہاں کورونا بیماری سے متعلق معاشرتی دوری بنائے رکھنے والی رہنمایانہ ہدایتوں کی دھجیاں اڑائی گئیں، وہیں دوسری جانب تقریب میں مہمانوں کی اکثریت کو بغیر ماسک پہنے بھی دیکھا گیا جس میں ریاست کے بی جے پی کے سربراہ چندرکانت پاٹل اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

رام ستپوتے ریاست کے شولاپور شہر سے پہلی مرتبہ بی جے پی کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اتوار کے روز ان کی شادی کا استقبالیہ پونا شہر میں منعقد کیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور یہ ویڈیو اس وقت ریاست کے سیاسی گلیاروں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

ویڈیو میں بی جے پی کے قدآور لیڈران چندرکانت پاٹل، دیویندر فڑنویس، پرساد لاڑ اور دیگران کو بغیر ماسک پہنے لوگوں سے انتہائی قریب سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ عمل کورونا وباء کے دوران معاشراتی دوری بنائے رکھنے والے اصولوں کے خلاف ہے۔

Published: undefined

مرکزی حکومت و ریاستی حکومتوں نے لاک ڈاون میں نرمی برتنے کے لئے جو رہنمایانہ خطوط مرتب کیے ہیں اس کے مطابق شادی کی تقریب سمیت کسی بھی سماجی تقریب میں صرف پچاس 50 افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے جبکہ متذکرہ شادی کی اس تقریب میں بیک وقت ہال میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

Published: undefined

مقامی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جگدالے کے مطابق اس معاملے کی کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے لیکن شادی تقریب میں مہمانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری تھا اس طرح سے وہاں کوئی بھیڑ اکٹھا نہیں ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined