قومی خبریں

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مھاراشٹرا کانگریس کا ریاست گیر احتجاج

کورونا کی وجہ سے لوگوں کے روزگارچھن گئے ہیں، لوگوں نے اپنی ملازمتیں کھودی ہیں، کاروبار ابھی تک مکمل طو رپر پٹری پر نہیں آیا ہے،ایسی صورت حال میں قیمتوں میں یہ اضافہ عوام کے ساتھ سخت ناانصافی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

مرکز کی نریندر مودی حکومت گزشتہ۸ جون سے ہر روز پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو لوٹ رہی ہے۔ ایسے وقت میں جب کہ ملک شدید بحران کا شکار ہے، مودی حکومت غیرمنصفانہ طور پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرکے منافع کما رہی ہے۔اس کے خلاف کانگریس پارٹی کل یعنی 29جون سے ریاست گیر احتجاج کے ذریعے قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے والی ہے۔ میں خود پونے میں ہونے والے احتجاج میں شریک ہوونگا۔ یہ اطلاع آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اوروزیربرائے محصول بالاصاحب تھورات نے دی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ہے کہ پٹرول وڈیژل کی قیمتوں میں روزانہ اضافے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں 9.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 11.01 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوا ہے، لہذا ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 87-88 روپے ہے۔ دہلی میں تو ڈیزل پٹرول سے زیادہ مہنگا ہے۔ اگر قیمتوں میں اضافہ اسی طرح جاری رہا تو پٹرول کو 100 روپے فی لیٹر تک پہنچنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت انتہائی کم ہونے کے باوجود مودی حکومت اس کا فائدہ عوام کو نہیں ہونے دے رہی ہے۔

Published: undefined

بالاصاحب تھورات نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کے روزگارچھن گئے ہیں، لوگوں نے اپنی ملازمتیں کھودی ہیں، کاروبار ابھی تک مکمل طو رپر پٹری پر نہیں آیا ہے،ایسی صورت حال میں قیمتوں میں یہ اضافہ عوام کے ساتھ سخت ناانصافی ہے۔ اس کے خلاف پیر 29جون کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹر پر صبح 10بجے سے 12بجے تک دو گھنٹے مظاہرہ کیا جائے گا اور قیمتوں میں اس اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ