قومی خبریں

کانگریس نے ظاہر کیا EVM سے چھیڑ چھاڑ کا اندیشہ، اسٹرانگ روم میں جیمر لگانے کا مطالبہ

مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ نے چیف الیکشن افسر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے ای وی ایم کو جن اسٹرانگ روم میں رکھا گیا ہے، وہاں نیٹورک جیمر لگانا لازمی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے اور ای وی ایم مشینوں کو اسٹرانگ روم میں رکھ دیا گیا ہے۔ لیکن ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کے اندیشے کے سبب اب بھی کئی سیاسی پارٹیاں پریشان ہیں۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ نے ریاست کے چیف الیکشن افسر (سی ای سی) کو خط لکھا ہے۔ تھوراٹ نے اپنے خط میں ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

بالا صاحب تھوراٹ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’ہمیں لگتا ہے کہ گنتی سے پہلے ای وی ایم کو جن اسٹرانگ روم میں رکھا گیا ہے، اس کے آس پاس نیٹورک جیمر لگانا بے حد ضروری ہے۔ لوگوں کے ذہن میں اس بات کا خوف ہے کہ ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔ ایسے میں جلد از جلد ریاست کے سبھی اسمبلی حلقوں کے ای وی ایم کی سیکورٹی کو لے کر نیٹورک جیمر لگائے جائیں۔‘‘

Published: undefined

مہاراشٹر کانگریس کے صدر نے یہ مطالبہ ایسے وقت میں کیا ہے جب ای وی ایم پر سنگین سوال کھڑے کیے گئے ہیں۔ مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی کے لیے پیر کو ہوئی ووٹنگ کے دوران کئی جگہوں سے ای وی ایم میں خرابی کی خبریں آئیں۔ اس درمیان ایک خبر نے سبھی کو حیران کر دیا۔۔ مہاراشٹر ٹائمز میں شائع ایک خبر کے مطابق مہاراشٹر کے ستارا میں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹر کسی بھی پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے بٹن دبا رہے تھے تو ووٹ بی جے پی کو ہی جا رہا تھا۔

Published: undefined

ستارا ضلع کے کوریگاؤں سیٹ پر ووٹنگ کے دوران ناولیواڑی گاؤں میں ووٹنگ مشین کی یہ گڑبڑی جب تک پکڑ میں آتی، اس وقت تک تقریباً 200 لوگ ووٹ ڈال چکے تھے۔ پولنگ بوتھ پر موجود الیکشن کمیشن کے افسران نے بھی اس گڑبڑی کو قبول کیا۔ گڑبڑی پکڑ میں اس وقت آئی جب ووٹروں نے کسی دیگر امیدوار کو ووٹ دیا، لیکن وی وی پیٹ پرچی میں بی جے پی امیدورا کو ووٹ دیا جانا نشان زد ہوا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے معاملے کو پولنگ بوتھ پر موجود افسروں کے سامنے پیش کیا۔ بعد ازاں اس مشین کو بدلا گیا۔

Published: undefined

شروع میں پولنگ افسروں نے اس شکایت پر کوئی دھیان نہیں دیا، لیکن بعد میں پولس نے معاملے میں مداخلت کی اور خود مشین کی جانچ کی تو گاؤں والوں کا دعویٰ صحیح پایا گیا۔ اس کے بعد ہی اس مشین کو بدل دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined