ممتا کلکرنی (دائیں)، تصویر سوشل میڈیا
بالی ووڈ میں درجنوں فلمیں کر چکیں ممتا کلکرنی طویل مدت سے اداکاری سے دور ہیں، اور اب انھوں نے سنیاسی کی شکل اختیار کر لی ہے۔ آج وہ باضابطہ طور پر ’مہامنڈلیشور‘ بن گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاکمبھ 2025 کے دوران انھوں نے ’کِنڑ اکھاڑا‘ سے ’دیکشا‘ لی اور روحانیت کا راستہ اختیار کر لیا۔
Published: undefined
کنڑ اکھاڑا کے آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی ڈاکٹر لکشمی نارائن ترپاٹھی اور جوانا اکھاڑا کی مہامنڈلیشور سوامی جئے امبانند گری کی صحبت میں رہتے ہوئے ممتا کلکرنی مہامنڈلیشور بننے کا عمل مکمل کریں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 جنوری کی شام انھوں نے پنڈدان کیا اور پھر تقریباً 6 بجے ان کا پٹّہ ابھشیک ہوا۔
Published: undefined
اس درمیان جو خبریں سامنے آئی ہیں، اس میں بتایا گیا ہے کہ سنیاسی بننے کے بعد ممتا کلکرنی اب ایک نئے نام سے پہچانی جائیں گی۔ ان کا نیا نام ’شری یامائی ممتا نند گری‘ ہوگا۔ وہ کئی سالوں سے دبئی میں رہ رہی تھیں، لیکن کچھ وقت پہلے ہی وہ ہندوستان آئیں اور اب انھوں نے سنیاسی بننے کا فیصلہ لیا۔
Published: undefined
جہاں تک ممتا کلکرنی کے فلمی کیریئر کا سوال ہے، 1991 میں ریلیز ہوئی تمل فلم ’ننّبرگل‘ سے انھوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس کے ایک سال بعد یعنی 1992 میں انھوں نے بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ’میرے دل تیرے لیے تھی‘ کی۔ انھیں اصلی پہچان 1995 میں ریلیز ہوئی فلم ’کرن ارجن‘ سے ملی جس میں وہ سلمان خان کے اپوزٹ تھیں۔ راکیش روشن کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں کاجول اور شاہ رخ خان بھی نظر آئے تھے۔ ممتا آج بھی اس فلم کے لیے یاد کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد ممتا کلکرنی نے بالی ووڈ کی کئی اہم فلموں، مثلاً ’نصیب‘، ’سب سے بڑا کھلاڑی‘، ’وقت ہمارا ہے‘، ’گھاتک‘ وغیرہ میں کام کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined