
راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ایکس
پٹنہ: بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں اپنے شباب پر پہنچ گئی ہیں۔ تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس کی قیادت والے اپوزیشن اتحاد ’مہاگٹھ بندھن (انڈیا)‘ کے رہنما بذات خود ووٹروں سے رابطہ کر کے اپنے حق میں ووٹ کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ ریاست کے عوام میں حکومت کی تبدیلی کے رجحان سے اپوزیشن اتحاد میں زبردست جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ نے انتخابی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے آج اپنا انتخابی منشور جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کل یعنی بدھ کے روز انتخابی مہم شروع کرنے والے ہیں جس سے ایک روز قبل ’انڈیا‘ کے منشور پر ریاست کی نظریں مرکوز ہو گئی ہیں۔ تیجسوی یادو پہلے ہی 10 لاکھ مستقل سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کر چکے ہیں، جبکہ منشور جاری کئے جانے کے دوران مزید اہم اعلانات متوقع ہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی سکرا اسمبلی حلقہ کے مجھولیا میں عوام سے خطاب کریں گے۔ آر جے ڈی لیڈر اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو بھی اس دورے کے دوران راہل کے ساتھ اسٹیج پر نظر آئیں گے۔
بہار میں جاری اسمبلی انتخابات میں راہل گاندھی کا یہ پہلا بڑا دورہ ہوگا، اس حوالے سے پارٹی کارکنوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے بہار میں 16 دن تک ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کر کے تقریباً 1300 کلو میٹر پیدل چل کر ریاست کے مختلف حصوں میں عوام سے براہ راست بات چیت کی۔ اب وہ باضابطہ طور پر انتخابی مہم کے میدان میں اتر رہے ہیں۔ جس کے بعد ریاست کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہونا یقینی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی کے علاوہ بھی مظفر پور ضلع میں مسلسل 3 دنوں تک سینئر لیڈران مہم جوئی کرنے والے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج مظفر پور پہنچ رہے ہیں وہیں 29 اکتوبر (بدھ) کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جلسہ عام میں حصہ لیں گے۔ وہیں 30 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی مظفر پور کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ برو راج اسمبلی حلقہ کے موتی پور شوگر مل میدان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز