قومی خبریں

مدھیہ پردیش: رام کھیلاون پٹیل کا وقف بورڈ کی آمدنی بڑھانے پر زور

رام کھیلاون پٹیل نے گزشتہ روز یہاں ریاستی وقف بورڈ کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کے کام میں شفافیت لانے کے لیے بورڈ کی سرگرمیوں کا کمپیوٹرائیزیشن کیا جانا نہایت ضروری ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے اقلیتی اور پسماندہ طبقات کے فلاح و بہبود کے وزیر رام کھیلاون پٹیل نے کہا ہے کہ ریاست میں وقف بورڈ کی جائداد کا رکھ رکھاؤ اس طرح سے کیا جائے جس سے بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہو۔ سرکاری ذرائع کے مطابق رام کھیلاون پٹیل نے گزشتہ روز یہاں ریاستی وقف بورڈ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وقف بورڈ کے کام میں شفافیت لانے کے لیے بورڈ کی سرگرمیوں کا کمپیوٹرائیزیشن کیے جانے پر بھی زور دیا۔

Published: undefined

میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاستی وقف بورڈ میں رجسٹرڈ جائداد کی تعداد 14 ہزار 901 ہے۔ ان کی دیکھ ریکھ کا کام فی الحال 2500 کمیٹیوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی جائداد کا کمپیوٹرائیزیشن اور ڈیجیٹلائیزیشن کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں وقف کی زرعی زمین کی نیلامی کا کام متعلقہ علاقے کے تحصیلدار کی جانب سے کیا جا رہا ہے جبکہ وقف کی جائداد پٹہ قانون میں ترمیم کے مطابق وقف کی جائداد کی نیلامی کے کام میں وقف بورڈ کو اتھارٹی بنایا گیا ہے۔ اس عمل سے وقف بورڈ کی آمدنی کو کافی حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

پسماندہ طبقات اور اقلیتی فلاح و بہبود کے کمشنر ایم کے اگروال نے بورڈ کے چیف ایگزیکیٹیو افسر محمد احمد خان کو ہدایت دی کہ وقف بورڈ کی زمین اور دیگر جائداد کی نیلامی کے عمل کو آن لائن کیا جائے۔ انہوں نے بورڈ سے متعلق عدالتی معاملوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined