کھیل

ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہندوستان اور کویت کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر کا میچ 6 جون کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری کا یہ آخری بین الاقوامی میچ ہوگا

<div class="paragraphs"><p>سنیل چھیتری / آئی اے این ایس</p></div>

سنیل چھیتری / آئی اے این ایس

 
KRavi

ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کویت کے خلاف کھیلیں گے۔ ہندوستان اور کویت کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر کا میچ 6 جون کو کھیلا جائے گا، یہ ہندوستانی لیجنڈ کا آخری بین الاقوامی میچ ہوگا۔

Published: undefined

سنیل چھیتری کا بین الاقوامی کیریئر شاندار رہا ہے۔ اس 39 سالہ تجربہ کار کھلاڑی نے ہندوستان کے لیے 145 میچ کھیلے۔ انہوں نے اپنے 20 سالہ طویل کیریئر میں 93 گول کئے۔ تاہم اب انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ہندوستانی کپتان نے تقریباً 9 منٹ دورانیہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’میں آپ کو کچھ بتانا چاہتا ہوں!‘‘

Published: undefined

اس ویڈیو میں سنیل چھیتری کافی جذباتی نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ اپنے ڈیبیو میچ کو یاد کر رہے ہیں اور اپنے سکھی سر کی بات کر رہے ہیں۔ سکھی سر سنیل چھیتری کے پہلے میچ میں کوچ تھے۔ سنیل چھیتری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈیبیو میچ کے جذبات کو بیان نہیں کر سکتے۔ انہوں نے اپنا پہلا گول اسی میچ میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’خاص طور پر جب میں نے ٹیم انڈیا کی جرسی پہنی تھی تو یہ ایک الگ ہی احساس تھا، میں وہ دن کبھی نہیں بھول سکتا۔‘‘

Published: undefined

اس ویڈیو میں سنیل چھیتری کہہ رہے ہیں، ’’مجھے گزشتہ 19 سالوں میں جو چیزیں یاد ہیں وہ ہیں ڈیوٹی کا توازن، دباؤ اور بے پناہ خوشی۔ ذاتی طور پر میں نے کبھی نہیں سوچا کہ یہ وہ کھیل ہے جو میں نے ملک کے لیے کھیلا، میں جب بھی قومی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کرتا ہوں، میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔‘‘ سنیل چھیتری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین مسلسل تبصروں کے ذریعے اپنی رائے دے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined