قومی خبریں

مدھیہ پردیش انتخاب: ووٹنگ کے بعد ووٹ شماری کی تیاری، کانگریس نے امیدواروں کو دی ٹریننگ

ٹریننگ کے دوران مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ نے امیدواروں اور کارکنان سے کہا کہ ووٹ شماری کا عمل بغیر کسی خوف اور دباؤ کے ساتھ کریں، کوئی مسئلہ ہو تو الیکٹورل افسران کو مطلع کریں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخاب ہو چکا ہے اور اب ووٹ شماری کا انتظار ہے جو 3 دسمبر کو ہونی ہے۔ ایسے میں ووٹ شماری کے لیے کمر کستے ہوئے کانگریس کے تجربہ کار لیڈروں نے پارٹی امیدواروں اور کارکنان کا ٹریننگ کیمپ منعقد کر انھیں کاؤنٹنگ کی باریکیوں سے مطلع کرایا۔ ٹریننگ کرنے والے لیڈران نے 230 امیدواروں اور ان کے ووٹ شماری کارکنان کے ساتھ ہر راؤنڈ پوری سرگرمی، سرکاری ملازمین کے ذریعہ انتخابی ڈیوٹی کے دوران پوسٹل ووٹوں کی شماری اور ووٹ شماری کے دوران آنے والی پریشانیوں پر فعالیت، آئینی مسائل سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

یہ میٹنگ دو اجلاس میں منعقد ہوئی۔ پہلے اجلاس میں ریوا، شہڈول، جبل پور، گوالیر-چنبل ڈویژن اور دوسرے اجلاس میں اندور، اجین، نرمداپورم، بھوپال اور ساگر ڈویژن کے امیدواروں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ ٹریننگ کے دوران ریاستی کانگریس صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے میٹنگ میں موجود کانگریس امیدواروں اور کارکنان سے براہ راست بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ شماری کا عمل بغیر کسی خوف اور دباؤ کے ساتھ کریں۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس کے ایک ایک کارن نے پوری وفاداری اور ایمانداری سے کام کیا ہے۔ کانگریس کی حکومت بننے پر ریاست کی نئی تصویر بنے گی۔ نوجوانوں میں نئی توانائی پھیلے گی، خواتین کو احترام ملے گا، کسانوں کی ترقی ہوگی اور نئی نسل کا مستقبل روشن ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ووٹ شماری کے دن پوری بے خوفی کے ساتھ کام کریں، کوئی بھی مسئلہ آنے پر کانگریس امیدوار اور الیکٹورل افسران کو کو مطلع کریں تاکہ قانونی طریقے سے اس کا حل نکل سکے۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس کے نائب صدر اور انتخابی کمیشن ورک انچارج جے پی دھنوپیا نے ووٹ شماری کے دن کی سرگرمیوں اور انتخابی کمیشن کے ذریعہ حاصل گائیڈلائنس پر عمل کرتے ہوئے ووٹ شماری کرائے جانے کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے دن جو ای وی ایم مشین سیل کر کے اسرانگ روم میں رکھی گئی، اس کا پوری طرح جائزہ لیں، کسی طرح کی کوئی خامی پائے جانے پر الیکٹورل افسر سے فوراً رابطہ کر کسی بھی طرح کے غیر انسانی واقعہ ہونے کی جانکاری دیں۔

Published: undefined

دھنوپیا نے کہا کہ ووٹ شماری کے دوران ووٹ شماری کی جگہ لے جائے جانے والے سامان ضرور لے جائیں اور ووٹ شماری شروع ہوتے ہی ووٹنگ کے ہر راؤنڈ اور ایک ایک ووٹ پر اپنی گہری نظر رکھیں۔ سرکاری ملازمین کے ذریعہ کیے گئے پوسٹل ووٹ کی گنتی مکمل احتیاط سے کرائیں، کسی بھی نااہل شخص کا داخلہ اس دوران وہاں نہیں ہونے دیا جائے۔

Published: undefined

دھنوپیا نے کہا کہ موبائل اور دیگر انٹرنیٹ سے متعلق اشیا ووٹ شماری والی جگہ پر لے جانا پوری طرح سے منع ہے۔ اگر کوئی شخص اس اصول پر عمل نہیں کرتا یا دیگر پارٹی کے لوگوں کے ذریعہ کسی طرح کی غیر انسانی، غیر سماجی واقعہ کو انجام دیا جاتا ہے تو پورے احتیاط کے ساتھ اس کی مخالفت کریں، جلد ہی اپنے امیدوار اور الیکٹورل افسر کو مطلع کرائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined