ویڈیو: بہار کی حتمی ووٹر لسٹ تو جاری ہو گئی، لیکن اب بھی نہیں ملے کچھ سوالات کے جواب
یہ سوال لگاتار اٹھ رہا ہے کہ بہار میں کتنے لوگوں سے ووٹنگ کا حق چھینا گیا ہے؟ اور جن لوگوں سے ووٹنگ کا حق چھینا گیا ہے، ان میں کتنے لوگوں کا نام پرانی ووٹر لسٹ میں شامل تھا؟
بہار کی حتمی ووٹر لسٹ کتنی درست ہے؟ یہ سوال اب ہر کسی کے ذہن میں ہے۔ کیونکہ اسی ’درستگی‘ کے نام پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بہار میں ’ایس آئی آر‘ (خصوصی گہری نظرثانی) کا عمل شروع کیا تھا۔ اب جبکہ حتمی ووٹر لسٹ سامنے آ چکی ہے، ایسا لگتا ہے جیسے اب بھی الیکشن کمیشن بہت کچھ چھپا رہا ہے۔ سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ بہار میں کتنے لوگوں سے ووٹنگ کا حق چھینا گیا ہے؟ اور جن لوگوں سے ووٹنگ کا حق چھینا گیا ہے، ان میں سے کتنے لوگوں کا نام پرانی ووٹر لسٹ میں شامل تھا؟ بہار کی ووٹر لسٹ میں شامل لوگوں کی تعداد ممکنہ بالغ آبادی سے کم کیوں ہے؟ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ سے متعلق کچھ جانکاریاں (مثلاً جنس، اعتراضات کی تعداد، ہجرت، مردہ ووٹرس اور ڈپلی کیشن) کیوں چھپا رہا ہے؟ انہی سوالات پر سینئر صحافی اُتم سین گپتا کے ساتھ ’قومی آواز‘ نے خصوصی گفتگو کی۔ دیکھیں یہ ویڈیو...
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔