قومی خبریں

مدھیہ پردیش: ریونیو ریکارڈس میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے تصحیح کاری مہم 15 نومبر تک

اس مہم کا مقصد ریونیو ریکارڈ میں فرق کی وجہ سے عام لوگوں کو دن بہ دن درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے ریکارڈوں میں پوری سنجیدگی سے اصلاحات کے کام کو ایک ساتھ پوری ریاست میں کرنا ہے۔

شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس
شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی پہل پر ریاست میں ایک سے 15 نومبر تک ریونیو ریکارڈ میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر پندرہ روزہ تصحیح کاری مہم منائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

سرکاری معلومات کے مطابق اس مہم کا مقصد ریونیو ریکارڈ میں فرق کی وجہ سے عام لوگوں کو دن بہ دن درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے ریکارڈوں میں پوری سنجیدگی سے اصلاحات کے کام کو ایک ساتھ پوری ریاست میں کرنا ہے۔ پندرہ روزہ میں اب تک 33 لاکھ 6 ہزار 664 ریکارڈ میں مختلف قسم کی غلطیوں کو درست کیا جا چکا ہے۔ ریکارڈ میں خرابی کی وجہ سے زمین مالکان کو حکومت کی مختلف اسکیموں کافائدہ حاصل نہیں ہو پارہا تھا۔

Published: undefined

ریونیو اور ٹرانسپورٹ کے وزیر گووند سنگھ راجپوت نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ میں علاقائی الفاظ کے استعمال کی وجہ سے یکسانیت نہیں رہتی تھی۔ نیز ریکارڈ میں زمین کے مالک کا مشہور نام درج ہونے اور آدھار کارڈ میں اصلی نام درج ہونے کی وجہ سے بھی فرق تھا۔ اس کے علاوہ نام کی منتقلی اور تقسیم کے معاملات میں بھی علاقائی ملازمین کو پریشانی آتی تھی۔ بینک سے قرض لینے، پردھان منتری کسان اور فصل بیمہ جیسی اہم اسکیموں کا بھی زمیندار فائدہ نہیں اٹھا پا رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined